Maktaba Wahhabi

54 - 215
نہیں کہ خواہ مخواہ علامت بتلاتے ہیں واپس ضرور ہی کر دے‘‘ علامت کی تشریح اسی کتاب میں ان لفظوں سے کی ہے: ’’مثل ان یسمی وزن الدراہم وعد دھاو وکآء ووعآئھا‘‘ ترجمہ:’’یعنی درہموں کا وزن بتلادے،ان کی گنتی بتلادے اس کا سر بند بتلادے ‘‘ حنفی بھائیو!حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے سامنے ہے وہ صاف کہتی ہے کہ جو ان علامتوں کو بتلادے اسے چیز واپس دیدی جائے اورآپ کے مذہب کی فقہ بھی آپ کے سامنے ہے جو کہتی کہ حکماً اسے واپس کرنا ضروری نہیں،پس اب کیا حدیث کو مانوگے؟یا قیاس کو؟فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم مانو گے یا قول فقیہ کو؟ گمشدہ اونٹ کا مسئلہ: (۱۲)گری پڑی چیز کے احکام جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیان فرماتے ہیں تو راوی آپ سے پوچھتے ہیں کہ: ’’فضالۃ الغنم‘‘ ترجمہ:’’گمشدہ بکری پکڑلینے کی بابت کیا فرمان ہے؟‘‘ آپ جواب دیتے ہیں: ’’ھی لک اولا خیک او للذئب‘‘ ترجمہ:’’وہ تیرے ہاتھ لگ گئی تو اور کسی کے ہاتھ لگ گئی تو تو خیر
Flag Counter