Maktaba Wahhabi

57 - 215
مذہب اچھا لگتا ہے یا محمدی مذہب؟فقہ کے ماننے کو دل چاہتا ہے یا حدیث کی طر ف دل کھچتا ہے؟ جمعہ کے خطبے کے وقت کی نماز کا مسئلہ: (۱۴)’’عن جابر قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم وھو یخطب اذا جاء احدکم یوم الجمعۃ والا مام یخطب فلیرکع رکعتین ولیتجوز فیھما ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ پڑھاتے ہوئے فرمایا جب تم میں سے کوئی جمعہ کے دن امام کے خطبہ پڑہنے کی حالت میں آئے تو وہ دو رکعتیں پڑھ لے اور ذرا ہلکی پڑھ لے‘‘(رواہ مسلم،مشکوۃ،ج ۱،کتاب الجمعہ،ص۱۲۳) بلکہ صحیح بخاری مسلم میں حدیث ہے کہ آپ کے خطبہ جمعہ پڑ ہتے ہوئے ایک صحابی رضی اللہ عنہ آئے تو آپ نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تم نے دو رکعتیں ادا کر لی ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ نہیں پڑہیں تو آپ نے فرمایا اٹھو اور دو رکعتیں پڑھ لو وغیرہ۔لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا چنانچہ حنفی مذہب کی فقہ کی معتبر اور اعلیٰ کتاب ’’ہدایہ کتاب الصلوۃ،ص۱۵۱ باب صلوۃ الجمعہ ‘‘میں ہے: ’’اذا خرج الامام الجمعۃ ترک الناس الصلوۃ والکلام‘‘ ترجمہ:’’یعنی جمعہ کے دن امام کے نکلتے ہی لوگوں کو نہ کوئی نماز پڑہنی چاہیئے اور نہ کوئی بات کرنی چاہیئے ‘‘ ص۷۰ میں ہے: ’’ولا اذا خرج الامام للخبطۃ الخ‘‘
Flag Counter