Maktaba Wahhabi

116 - 215
الرضاع‘‘میں ہے: ’’ولا یقبل فی الرضاع شھادۃ النسآء منفردات‘‘ ترجمہ:’’یعنی دودھ پلائی کے بارے میں صرف عوتوں ہی کی شہادت ہو تو وہ نا مقبول ہے‘‘ کہو حنفی بھائیو!صرف ایک عورت کی شہادت سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کو باقی نہ رہنے دیں،صرف ایک عورت کی شہادت سے دودھ پلائی کا فیصلہ دیں اور آپ کا مذہب کہے کہ ایک چھوڑ کئی ایک عورتیں بھی ہوں تاہم ان کی شہادت مقبول نہیں۔اب فرمایئے اسے مانیں یااسے؟ اونچی آواز کی بسم اللہ: (۸۱)’’سبحان اللہ!کتاب کھولتے ہی کیا حدیث سامنے آئی ہے جس نے تمام معاملہ صاف کر دیا جو مجھ گونگے کی تمام باتیں آپ کے سامنے ظاہر کر دے گی اور میرا جو مطلب ہے وہ آپ کو سلجھا کر سمجھا دے گی جانے دیجئے حدیث کی کتابوں کو اس وقت میرے سامنے حنفی مذہب کی اعلیٰ کتاب ’’ہدایہ ہے مجتبائی مطبع کی چھپی ہوئی ہے پہلی جلد ہے ص۸۷ ہے اس میں پانچویں سطر میں تحریر ہے کہ: ’’وقال الشافعی یجھر بالتسمیۃ عبدالجھر بالقراء ۃ لما روی ان النبي علیہ السلام جھر فی صلوٰتہ بالتسمیۃ‘‘ ترجمہ:’’یعنی شافعیوں کا مذہب ہے کہ جب اونچی آواز سے قراء ت پڑہنی ہو تو ’’بسم اللّٰه الخ‘‘بھی اونچی آواز سے پڑہے ان کی دلیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس آیت کو باااواز بلند پڑہتے تھے‘‘
Flag Counter