Maktaba Wahhabi

86 - 215
نابینا کی امامت کا مسئلہ: (۴۴)’’ عن انس قال استخلف رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ابن ام مکتوم یوم الناس وھو اعمیٰ ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خلیفہ سیدنا ام مکتوم رضی اللہ عنہ کو بنایا یہ نابینا تھے اور یہی صحابہ کی امامت کراتے تھے‘‘ یہ حدیث کس قدر صاف ہے کہ اندھا آدمی امام بن سکتا ہے لیکن حنفی مذہب اس ے نہیں مانتا وہ کہتا ہے کہ اندھے کی امامت مکروہ ہے چنانچہ حنفی مذہب کی بڑی آن بان شان وشوکت والی کتاب’’ہدایہ،جلد اول،باب الامامت،ص۱۰۱‘‘میں ہے: ’’ ویکرہ تقدیم الاعمٰی‘‘ ترجمہ:’’یعنی جن کی امامت مکروہ ہے ان میں ایک اندھا آدمی بھی ہے‘‘ کہو حنفی دوستو!ایما ن کا تقاضا اس وقت جبکہ حدیث اندہے کی امامت کو مکروہ نہیں بتلاتی او فقہ مکروہ بتلاتی ہے کیا ہے؟حدیث کو ماننا یا حنفی مذہب کو ماننا؟ کتوں کی رنگی ہوئی کھال حنفی مذہب میں پاک ہے: (۴۵)’’ عن ابی الملیح ابن اسامۃ عن ابیہ عن النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم نھٰی عن جلود السباع‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں کی ممانعت فرمائی‘‘(رواہ احمد وابوداؤد،نسائی،مشکوۃ،ص۵۳،جلداول،باب تطہیرالنجاسات) یہ حدیث صاف ہے کہ کتے بھیڑیئے وغیرہ کی کھالیں ممنوع ہیں لیکن حنفی
Flag Counter