Maktaba Wahhabi

184 - 215
نماز نہیں پڑہنی چاہیئے۔اب دیکھیں ہمارے زمانے کے حنفی حضرات اس حدیث کو مانتے ہیں یا اس مذہب کو؟ آدھا سجدہ: (۱۴۶)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۷۶ باب صفۃ الصلوۃ ‘‘میں سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ والی حدیث میں ہے کہ: ’’ثم سجد فامکن انفہ وجبھتہ الارض الخ‘‘ ترجمہ:’’یعنی سجدے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ناک اور پیشانی دونوں زمین پر ٹکائی ‘‘(رواہ ابوداؤد) لیکن حنفی مذہب کہاہے: ’’فان اقتصر علي احدھما جاز عند ابی حنیفۃ ‘‘یعنی اگر کوئی شخص صرف پیشانی ٹکائے ناک زمین سے نہ لگائے یا صرف ناک ٹکائے پیشانی نہ لگائے تو بھی جائز ہے اب فرمایئے کیا ارادہ ہے؟نماز محمدی ہوگی؟یا نماز حنفی؟ سود کا جواز: (۱۴۷)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۱۴۴ کتاب البیوع باب الربو‘‘میں ہے: ’’عن عباۃ ابن الصامت قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم الذہب بالذہب والفضۃ بالفضۃ والبر بالبر والشعیر بالشعیر والتمر بالتمر والملح بالملح مثلا بمثل
Flag Counter