Maktaba Wahhabi

189 - 215
’’فصلی بھا المغرب والعشاء بآذان واحد واقامتین ‘‘ ترجمہ:’’یعنی وہاں آپ نے مغرب عشاء کی نماز جمع کر کے پڑہی اذان ایک ہی ہوئی اور اقامت یعنی تکبیر دو ہوئیں‘‘ ملاحظہ ہو بخاری مسلم،لیکن حنفی مذہب اس سنت کو نہیں مانتا وہ کہتا ہے: ’’ویصلی الامام بالناس المغرب والعشاء بآذان واقامۃ واحدۃ‘‘ ترجمہ:’’یعنی مزدلفہ میں امام مغرب عشاء کی نماز ایک اذان اور ایک اقامت سے پڑھائے ‘‘ مسکینوں پر تنگی: (۱۵۳)’’مشکوۃ شریف جلد اول ص۲۴۶ کتاب البیوع باب المنہی عنہا الخ میں ہے: ’’عن ابی ہریرۃ ان رسول اللّٰہ ارخص فی بیع العرایا بخرصھا من التمر فی مادون خمسۃ او سق او فی خمسۃ اوسق،شک داؤد بن الحسین ‘‘ ترجمہ:’’یعنی جو لوگ غرباء کو چند درخت خرما کا پھل ہبہ کردیں تو اگر وہ اندزاً پانچ وسق ۱۹من سے کم ہو تو ان کے لئے جائز ہے کہ ان کے انداز اور اٹکل سے تیار کھجوریں لے لیں ‘‘(متفق علیہ) لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا ان کی ہدایہ کے صفحہ ۳۶ جلد ۳ کتاب البیوع میں اسے منع لکھا ہے بلکہ امام شافعی جو اسے مانتے ہیں ان کی تردیدی کی ہے اب
Flag Counter