Maktaba Wahhabi

28 - 215
فرمائیں وہ حق ہے۔ان دونوں لائنوں میں ہمیں کونسی لائن اختیار کرنی چاہیئے؟اس کا فیصلہ ہر شخص اپنے اپنے لئے کر سکتا ہے یاد رکھو کوفے میں اگر کوئی فقہ کا پہاڑ بھی ہے تو وہاں نمرود کاغار بھی ہے۔ہاں مدینہ ہے جہاں سرکار مدنی آرام فرماہیں اور جہاں دجال کا بھی دخل نہ ہوگا اور نہ اس کا دجل وہاں چلے گا۔؎ گل ہے اگر بدن تو پسینہ گلاب ہے صلی علیٰ وہ جسم رسالت مآب ہے رائے اور روایت برادران!محمدی جماعت نے ایک درایت کو روایت کا درجہ نہیں دیا۔اسے گو آپ برا کہیں لیکن جب آپ حقیقت پر نظریں ڈالیں گے تو خود آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ دراصل آپ نے تصویر کے ایک رخ پر نظر ڈال کر اطمینان کر لیا ہے۔اگر دونوں رخ آپ کے سامنے ہوتے تو آپ درایت کو ہر گز یہ درجہ نہ دیتے۔آپ کے دل کو متوجہ کرنے کے لئے اور اپنا درد دل آپ کو سنانے کے لئے اس کی قدرے تفصیل بھی کردوں۔؎ ساتوں فلک کے تہ و بالا نکل گیا آخر شب فراق میں نالہ نکل گیا مقلد تین اماموں کی نہیں مانتا آپ نے مان لیا کہ بزرگوں کی رائے قیاس بھی ماننے کے قابل ہے اور ہر رائے کے سامنے ہم اپنا ماتھا جھکا دیا کریں گے۔اب ہم کہتے ہیں کہ کیوں
Flag Counter