Maktaba Wahhabi

40 - 215
صرف عار کی وجہ سے،تعصب کی وجہ سے،ناک رکھنے کے لئے،بڑوں کی نہ جانے دینے کے لئے،ناحق پر اڑ جائیں ’’والتوفیق بیداللہ‘‘یاد رکھو بجر اللہ کے کوئی کسی کو نہ نفع پہنچا سکے گا،نہ نقصان،لوگ اگر دشمن بن جائیں تو ہمارا کیا بگاڑ لیں گے؟؎ ان قومی تجمعوا وبقتلی تحدثوا لا ابالی بجعہم کل جمع مونث اتفاق و اختلاف یہ ظاہر ہے کہ حنفی،محمدی میں فرق ہے دونوں کی راہیں جدا جدا ہیں۔گو نام لیوا دونوں ہی اسلام کے ہیں اور کلمہ بھی ایک،قبلہ بھی ایک ہے،اللہ بھی ایک ہے،رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک ہیں،کعبہ بھی ایک ہے،لیکن چارو سو سال کے ایکے کے بعد اب دوئی ہوگئی ہے اور ایسی کہ اٹھائے نہیں اٹھتی۔اس لئے ہماری چاہت ہے کہ انہیں پھر ایک کر دیں۔ہمارے نزدیک یہ کوئی مشکل امر بھی نہیں اس لئے کہ اہلحدیث کا اصول حنفیوں کو بھی تسلیم ہے۔یعنی حدیث کے ماننے میں دونوں متفق ہیں۔صرف یہ دیر ہے کہ حدیث سامنے رکھی جائے اور فقہ کے غلط مسئلے سے ہٹا دیا جائے۔اسی امید پر ہم نے اپنی کتاب کا لکھنا شروع کیا ہے۔دوستو!دو دن کی زندگی ہے کل اللہ کے سامنے کھڑا ہونا ہے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش ہونا ہے فکر کر لیجئے۔؎ کمر باندے ہوئے چلنے پہ یاں سب یار بیٹھے ہیں بہت آگے گئے باقی جو ہیں تیار بیٹھے ہیں
Flag Counter