Maktaba Wahhabi

133 - 215
دن تین راتوں کی مسافت طے کرنے کا قصد ہو‘‘ حنفی بھائیو!اب فرمایئے آپ حدیث کے مطابق نو میل معتبر مانیں گے؟یا تین دن تین رات؟ ایک حنفی مولوی کے اعتراض: میں نے جب یہ سلسلہ اپنے اخبار محمدی میں شروع کیا تھا اس وقت ایک صاحب کا خط میرے پاس پہنچا تھا اور میں نے اسی مضمون کے سلسلے میں اس کا جواب لکھا تھا۔میں چاہتا ہوں کہ وہ پورا کا پورا جواب کتاب شمع محمدی کے قارئین کے سامنے رکھ دوں تاکہ وہ جان لیں کہ ان مضامین کا جواب ان کے علماء کے پاس کیا ہے؟واللہ الموفق۔ خط: آرہ کے حنفی مدرسے سے ایک حنفی مولوی صاحب مسمی محمد عیسیٰ صاحب کا نہایت غیظ وغضب بھرا ایک خط ہمیں ملا ہے جس میں ہمیں بہت کچھ برا بھلا کہہ کر شمع محمدی والے مضمون پر کچھ اعتراض کیئے ہیں۔ہمیں ایسے خطوط پڑھنے اور گالیاں سننے کی ایسی عادت پڑ گئی ہے کہ اب یہ معمولی سی چیز ہمارے سامنے رہ گئی ہے ؎ رکھتے نہیں وہ مدح و ثنا کی پروا جو کر کے بھلا خلق سے سنتے ہیں برا ان گالیوں کا جن کو ہے چسکا حالی آتا نہیں ان کو کچھ ثناؤں میں مزا
Flag Counter