Maktaba Wahhabi

212 - 215
تمیز ہو سکتی ہے۔بھائیو!دو پیسے کی ہنڈیا ٹھوک بجا کر لیتے ہو،پھر دینی معاملات میں با پ دادا کی روش،قوم کی چال،اگلوں کی تقلید اور بے تحقیق باتوں پرعمل کو کیسے روا رکھتے ہو؟اٹھو،سوچو،اور سمجھواور حق کی قبولیت میں عار نہ کروکل اللہ کے سامنے جانا ہے اسی کا کام پڑنا ہے۔ سنو چاہے دنیا بدل جائے چاہے ماں باپ بدل جائیں،چاہے کنبہ قبیلہ ترک ہو جائے،چاہے برادری نکال دے،چاہے شہر بدر ہونا پڑے،چاہے مکمل بائیکاٹ ہو جائے،چاہے دنیا بھرکی مصیبتیں آجائیں،چاہے مقدمات اور کیس لگ جائیں،چاہے دنیا برا بھلا کہنے لگے سب منظور کر لو،لیکن حبیب خدا شافعی روز جزا احمد مجتبیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث آپ سنت آپ کے فرمان کو ترک نہ کرو ؎ گلستاں میں جاکر ہر ایک گل کو دیکھا نہ تیری سی رنگت نہ تیری سی بو ہے نکل جائے دم تیرے قدموں کے نیچے یہی دل کی رغبت یہی آرزو ہے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے فرامین: میرے محترم بھائیو!مندرجہ بالا حدیثیں اور ان کے برخلاف فقہ کے فتوے بھی آپ کی نگاہوں کے سامنے ہیں میں اپنا مطلب واضح کر چکا ہوں کے آپ اپنے سچے عقیدے کے مطابق ان حدیثوں پر عمل و عقیدہ رکھیں،اور ان کے خلاف جو فقہ کے مسائل ہیں ان سے دست برداری کرلیں۔اس سے جہا ں ایک طرف اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم رسولوں کے سردار امت کے شافع ساقی کوثر صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے خوش
Flag Counter