Maktaba Wahhabi

213 - 215
ہونگے وہاں دوسری جانب خود امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اذا ریتم کلا منا یخالف ظاہر الکتاب والسنۃ فاعملوا بالکتاب والسنۃ واضربوا بکلامنا الحائط‘‘ ترجمہ:’’یعنی جب تم دیکھو کہ ہمارا کوئی کلام ظاہری طور پر قرآن و حدیث کے خلاف ہے تو تم عمل قرآن و حدیث پر ہی کرنا ہمارے اس کلام کو دیوار سے دے مارنا‘‘(میزان شعرانی) آپ فرماتے ہیں: ’’ایاکم والقول فی دین اللّٰہ بالرای وعلیکم باتباع السنۃ فمن خرج عنھا ضل‘‘ ترجمہ:’’لوگو!اللہ کے دین میں رائے قیاس کی پیری سے بچو۔لوگو!سنت و حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تابعدداری کو لاز م پکڑ لو۔لوگو!سن رکھو جو سنت و حدیث کی تابعداری سے جدا ہوا وہ گمراہ ہو گیا بہک گیا وہ بھٹک گیا۔اللہ تعالیٰ امام صاحب کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان پر اپنی رحمت کی جھومتی ہوئی بدلیاں برسائے ‘‘ اس سے زیادہ آپ کیا کر سکتے تھے کہ کھلے لفظو ں میں اپنی تقلید حرام فرمادی چنانچہ فرماتے ہیں: ’’حرام علیٰ من لم یعرف دلیلی ان یفتی بکلامی‘‘ ترجمہ:’’یعنی جسے میرے قول کی دلیل کی معرفت نہ ہو اس پر حرام ہے کہ میرے قول پر فتویٰ دے ‘‘(میزان شعرانی)
Flag Counter