Maktaba Wahhabi

76 - 215
خون مسلم کی بے قدری: (۳۳)’’ عن علی عن النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم قال۔۔۔۔۔الالا یقتل مسلم بکافر‘‘ ترجمہ:’’یعنی خبردار مسلمان کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے گا ‘‘۔ (رواہ ابو داؤد،نسائی،مشکوۃ جلددوم،ص۳۰۱،کتاب القصاص) یہ حدیث صاف ہے کہ مسلمان کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے اب اے حنفی بھائیو!بتلاؤ قانون مدنی مانو گے؟یا قانون کوفی؟جو کہتا ہے: ’’والمسلم بالذمی‘‘ ترجمہ:’’یعنی ذمی کافر کے قتل کے بدلے مسلمان کو قتل کر دیا جائے‘‘ (ہدایہ،باب ما یوجب القصاص،ص۵۴۷،جلد۴) قصاص میں برابری کا مسئلہ: (۳۴)’’عن انس ان یہودیا رض راس جاریۃ بین حجرین فقیل لھا من فعل بک ھذا فلان حتی سمی الیہود فاومت براسھا فجئی بالیہودی فاعترف وامربہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم فرض راسہ بالحجارۃ‘‘ ترجمہ:’’یعنی ایک یہودی نے ایک لونڈی کے سر کو پتھر سے کچل دیا اس سے دریافت کیا گیا کہ تیرے ساتھ یہ کس نے کیا؟کیا فلان نے؟کیا فلاں نے؟یہاں تک کہ اسی یہودی کا نام لیا گیا تو اس نے اپنے سر کے اشارے اقرار کیا پھر یہودی کو بلوایا گیا اس سے پوچھا گیا اس نے بھی اقرار کیا پس
Flag Counter