Maktaba Wahhabi

75 - 215
ترجمہ:’’یعنی کسی وقت کی نماز کے لئے اس کے وقت سے پہلے اذان نہ کہے‘‘ کہوحنفی بھائیو!اب حدیث مانو گے یا فقہ؟اس مسئلہ کی پوری تفصیل مع تردید مخالفین ہماری کتاب اذان محمدی میں ہے۔ غلاموں پر حنفی مذہب کا ظلم: (۳۲)’’عن سمرۃ قال قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم من قتل عبدہ قتلناہ ومن جدع عبدہ جدعناہ ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص اپنے غلام کو قتل کر دے ہم اسے اس کے بدلے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کی ناک کاٹ لے ہم بھی اس کی ناک کاٹ لیں گے‘‘ (ترمذی،ابو داؤد،ابن ماجہ،دارمی،الخ مشکوۃ،ص۳۰۱،ج،۲کتاب القصاص) یہ حدیث صریح ہے کہ غلام کے قتل کا قصاص آزاد سے لیا جائے گا لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا ان کے مذہب کی اعلیٰ تر کتاب’’ہدایہ،ص۵۴۷،جلد۴،باب مایو جب القصاص‘‘:میں ہے ’’ولا یقتل الرجل بعبدہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی کسی نے اپنے غلام کو قتل کردیا تو اس کے قصاص میں اسے قتل نہ کیا جائے گا‘‘ کہو حنفی بھائیو!قانون محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو سر چڑھاؤ گے یا قانون حکومت حنفیہ کو؟
Flag Counter