Maktaba Wahhabi

220 - 215
مذہب میں ان کے بتلائے ہوئے صریح اور صحیح مسئلے کے خلاف مسئلہ گھڑ لیا،اور آج تمہیں تمہارے علماء نے یہ سبق دیا کہ فقہ کی ان کتابوں میں جو ہے وہ امام صاحب رحمہ اللہ کا بتلایا ہوا ہے اور ان کا مذہب اور یہی قرآن و حدیث ہے۔ دوستو!اللہ کی قسم جس طرح یہاں پردے اٹھ گئے ہیں اور حقیقت ظاہر ہو گئی ہے۔اسی طرح میرا تو ایمان ہے کہ اکثر و بیشتر مسائل میں ہوا ہوگا،بلکہ ہوا ہے نہ ان کتابوں میں صرف امام صاحب ہی کے مسائل ہیں نہ یہ کتابیں امام صاحب کی ہیں نہ ان کے مسائل حقیقی معنی میں حنفی مذہب کہوانے کے مستحق ہیں۔واللہ ان میں تو وہ شرمناک مسائل بھی ہیں کہ ایک بھلا انسا ن کبھی بھی ان مسائل کو امام صاحب رحمہ اللہ کے مسائل نہیں کہہ سکتا۔بلکہ ان کو سن کر بھی شرمانا اور جھینپنا پڑتا ہے۔وہ مسائل تہذیب انسانیت کے بھی خلاف معلوم ہوتے ہیں،طبیعت پر بوجھ پڑنے لگتا ہے پس ہمارا مسلک جو ہے اور جس پر آپ کو بھی ہم لانا چاہتے ہیں یہی کہ ان کتابوں پر اندھا دھند عمل چھوڑ دو عمل کے لائق کلام اللہ اور کلام الرسول ہے۔ امام صاحب رحمہ اللہ کا صحابہ رضی اللہ عنہم کا اور حدیث کا خلاف: مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے بھائیو نے ترک تقلید کی مثال پیش کر دی لیکن واللہ نہایت ہی بھونڈی مثال پیش کی ہے۔وہاں امام صاحب کو چھوڑا ہے جہاں نہ چھوڑنا چاہیئے۔امام صاحب رحمہ اللہ مسئلہ بیان کرتے ہیں صحابی رضی اللہ عنہ کا عمل پیش کرتے ہیں پھر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونا بیان کرتے ہیں مگر واہ رے حنفی مذہب کے فقیہو!اور پنے تئیں حنفی کہلوانے والوں!تقلید کو فرض بتلانے والو!نہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم مانی،نہ فعل صحابی رضی اللہ عنہ کو وقعت دی،نہ قول امام کی پیروی کی۔سب کو آنکھوں کے سامنے
Flag Counter