Maktaba Wahhabi

78 - 215
جلد سوم،کتاب البیوع،ص۸۵‘‘میں ہے: ’’یجوز بیع الکلب والفھد والسباع‘‘ ترجمہ:’’یعنی کتے کی بھیڑیئے کی اور درندوں کی خریدوفروخت جائز ہے‘‘ کہوحنفی بھائیو!کتے کی خریدوفروخت کو حدیث کی ماتحتی میں حرام کہو گے یا فقہ کی تقلید میں حلال کہو گے؟دونوں چیزیں اور دونوں کے علیحدہ علیحدہ حکم آپ کے سامنے ہیں اب دیکھتے ہیں کہ آپ کا میلان کرہرہوتا ہے؟ مسجد میں نماز جنازہ کا مسئلہ: (۳۶)’’عن ابی سلمۃ بن عبدالرحمن ان عائشۃ لما توفی سعد ابن ابی وقاص قالت ادخلوا بہ المسجد حتی اصلی علیہ فانکر ذالک علیھا فقالت واللّٰه لقد صلی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم علیٰ ابنی بیضآء فی المسجد سہیل واخیہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی سیدنا سعد بن ابی وقاص کے انتقال پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے ان کا جنازہ مسجدمیں لانے کو فرمایا تاکہ آپ بھی نماز جنازہ میں شرکت کریں۔اس پر جب انکار کیا گیا تو آپ نے حدیث بیان کی کہ بیضا کے دونوں لڑکے یعنی سہیل اور ان کے بھائی کے جنازے کی نمازرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں ہی پڑھائی تھی‘‘(رواہ مسلم،مشکوۃ،ص۱۴۵،جلد اول باب المشی بالجنازۃ الخ) یہ حدیث صاف ہے کہ مسجد میں جنازے کی نماز باجماعت ادا ہو سکتی ہے لیکن حنفی مذہب اس حدیث کو نہیں مانتا وہ کہتا ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ نہ پڑہی جائے چنانچہ فقہ کی معتبر کتاب’’ہدایہ،ص۱۶۱،فصل فی الصلوۃ علی المیت،جلداوّل‘‘میں
Flag Counter