Maktaba Wahhabi

83 - 215
سے پہلے سات تکبیریں کہیں اور دوسری میں قراء ت سے پہلے پانچ تکبیریں کہیں‘‘(رواہ الترمذی وابن ماجہ والدارمی،مشکوۃ،ص۱۲۶،جلداول،باب صلوۃ العیدین) حنفی مذہب اس حدیث کو بھی نہیں مانتا وہ کہتا ہے: ’’یکبر فی الاولیٰ للا فتتاح وثلثا بعدھا ثم بقراء الفاتحۃ وسورۃ ویکبر تکبیرۃ یرکع بھا ثم یبتدی فی الرکعۃ الثانیۃ بالقراء ۃ ثم یکبر ثلثا بعدھا ویکبر رابعۃ یرکع بھا‘‘(ہدایہ،جلد اول،ص۱۵۳،باب العیدین) اب حنفی بھائیوسے سوال ہے کہ آیا آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مقرر کردہ بارہ رکھیں گے یا حنفی مذہب کی مقرر کردہ چھ رکھیں گے چھ اور بارہ کا فرق اور حنفی محمدی کا فرق اور فقہ وحدیث کا فرق اور نبی امتی کا فرق اور وحی و قیاس کا فرق سامنے رکھ کر جواب دینا۔ تکبیرات عید کا موقعہ: (۴۱)بھائیو!مندرجہ بالا حدیث جو ابھی آپ پڑھ کر آئے ہیں اسی کو پھر پڑھ جائیں کیا اس میں صاف صاف موجود نہیں کہ نماز عید کی دونوں رکعتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد تکبیریں قراء ت سے پہلے کہیں؟لفظ میں ’’قبل القرا ء ۃ‘‘ پھر ہدایہ کی وہ عبادت بھی پڑھ جایئے جو ابھی اس کے اوپر کے نمبر میں گذری ہے کیا
Flag Counter