Maktaba Wahhabi

127 - 215
ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کوئی مسلمان کسی کافر کے بدلے قتل نہ کیا جائے ‘‘(ابو داؤ،نسائی،مشکوۃ،ج دوم،کتاب القصاص،ص۳۰۱) یہ حدیث بخاری شریف میں بھی ہے اس میں صاف ہے کہ کافر کے بدلے مسلمان مارانہ جائے۔۔ لیکن حنفی مذہب اس حکم محمدی کو نہیں مانتا وہ اپنا حکم اس کے خلاف جاری کرتا ہے کہتا ہے: ’’والمسلم بالذمی‘‘ ترجمہ:’’یعنی ذمی کافر کے بدلے مسلمان کو قتل کر دیا جائے‘‘ (ہدایہ جلد چہارم ص۵۴۶ باب مایوجب القصاص) کہو حنفی بھائیو!تم حکم محمدی مانو گے یا حکم حنفی؟ غلاموں سے بے انصافی: (۹۴)’’عن الحسن عن سمرۃ قال قال رسو ل اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم من قتل عبدہ قتلناہ ومن جدع عبدہ جدعناہ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو شخص اپنے غلام کو قتل کر ڈالے ہم اسے اس کے بدلے قتل کریں گے اور جو اس کے اعضا کاٹ دے ہم بھی اس کے بدلے میں اس کے اعضا کاٹ دیں گے اور جو اپنے غلام کو خصی کر ڈالے اس کا بدلہ بھی اس سے یہی لیا جائے گا‘‘(مشکوۃ،ج۲،ص۳۰۱،کتاب القصاص) سرکار مدنی کا فیصلہ سن چکے اب کوفی سلطنت کا فیصلہ ملاحظہ کریں۔’’ ہدایہ
Flag Counter