Maktaba Wahhabi

208 - 215
وہ کاغذات لائے گئے تو آپ نے اس فیصلے کو چاک کر دیا اور اسے کے خلاف فیصلہ حدیث کے مطابق لکھ دیا۔اللہ ان پر رحم کرے انہیں جزائے خیر عطافرمائے۔مقلدو!اللہ سے ڈرو تم ان آیتوں ان حدیثوں سلف کے ان روشن فیصلوں کے خلاف ہمیں لیجانا چاہتے ہو؟؎ بروایں دام بر مرغ دگرنہ کہ عنقارا بلند است آشیانہ امام شافعی کے فرامین: جناب امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں لوگوں کا اجماع ہے کہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جس کے سامنے آجائے وہ کسی کے قول پر اسے ترک نہیں کر سکتا۔فرماتے ہیں جب میں کوئی حدیث روایت کروں اور خود اسے نہ لوں تو یقین کر لینا میری عقل جاتی رہی۔فرماتے ہیں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا قول کوئی چیز نہیں،تواتر سے آپ کا یہ فرمان منقول ہے کہ اگر صحیح حدیث کے خلاف میرا کوئی قول پاؤ تو اسے دیوار سے دے مارو۔اللہ اکبر!یہ فیصلے امام صاحب کے اور پھر بھی شافعیہ کا اس فقہ پر اڑے رہنا جو سراسر حدیث کے خلاف بہت سے مسائل بیان کرتی ہے کیا یہ تقلید ہے؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا رجوع: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مسئلہ پوچھا جاتا ہے کہ ایک شخص نے ایک لڑکی سے اپنا نکاح کیا لیکن پھر وہ اس کی ماں سے نکاح کرنا چاہتاہے اس لئے اسے طلاق دے دیتا ہے تو کیااس کی ماں سے اس کا نکاح کرنا جائز ہے؟آپ نے فرمایا ہاں
Flag Counter