Maktaba Wahhabi

174 - 215
خلاف ہے تو اس کی نماز پور ی ہو گئی‘‘(ہدایہ مع فتح القدیر) سنا آپ نے شروع کرے یہ کہہ کر ’’اللہ بزرگ ہست ‘‘ختم کرے پیچھے کے راستے سے ہوا نکال کر تو بھی نماز ہو گئی۔حالانکہ حدیث میں ہے کہ نماز شروع صرف اللہ اکبر سے اور ختم صرف سلام پر۔کہو بھائیو!آپ کو کیا اچھا لگتا ہے،حدیث شریف کا حکم یا فقہ حنفی کا؟ حج بدل کامسئلہ: ’’وعن ابن عباس قال ان رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم سمع رجلا یقول لبیک عن شبرمۃ قال من شبرمۃ قال اخ لی او قریب لی قال احججت عن نفسک قال لا قال حج عن نفسک ثم حج عن شبرمۃ ‘‘ ترجمہ:’’یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا ایک صحابی رضی اللہ عنہ ’’لبیک عین شبرمۃ‘‘کہتے ہیں تو آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ شبرمہ کون ہے؟اس نے کہا میرے بھائی ہیں یا میرے اور کوئی قریبی رشتہ دار ہیں۔میں ان کی طرف سے حج کو آیا ہوں۔آپ نے فرمایا تم نے اپنابھی حج کیا ہے؟انہوں نے جواب دیا نہیں کیا،آپ نے فرمایا اولاً اپنی طرف سے اپنا حج کرو پھر حج بدل کرنا‘‘ (رواہ الشافعی وابوداؤد وابن ماجہ،مشکوۃ جلد اول ص۲۲۳،کتاب المناسک) یہ حدیث صاف دلیل ہے کہ دوسرے کی طرف سے حج کرنے والے کے لئے شرط ہے کہ اس نے پہلے اپنا حج کر لیا ہو۔لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا۔ملاحظہ ہو ہدایہ کی سب سے اعلیٰ شرح فتح القدیر جس میں حج بدل والے کے لئے حج کیئے ہوئے ہونا شرط نہیں مانا بلکہ افضل بتایا ہے اور امام شافعی کا چونکہ مذہب اس کے
Flag Counter