Maktaba Wahhabi

39 - 215
اب کوشش کی جانے لگی کہ کوئی پردہ پڑارہے،ورنہ آنے والی نسلیں ہمارے اس تبادلے کو اچھی نگاہ سے نہ دیکھیں گی،اس لئے کہہ دیا گیا کہ فقہ میں جو ہے سب حدیث ہی ہے۔ایک مسئلہ بھی فقہ حنفی کاخلاف حدیث نہیں۔امام صاحب نے جو کہا ہے سب مطابق حدیث و قرآن ہی ہے حالانکہ ان کہنے والے مقلدین کا یہ منصب ہی نہ تھا کہ وہ اقوال آئمہ کو حدیث و قرآن سے ملائیں یہ تو جس دن مقلد بنے اسی دن سے ان پر فرض ہو گیا کہ دلیل سمجھ کر کسی دن قرآن و حدیث کو بھولے سے بھی نہ دیکھیں۔میں نے جہاں یہ صاف اور بے بیج بات صرف اپنے حنفی بھائیوں کی خیر خواہی کے لئے کی اور لکھی ہے۔وہاں میں چاہتا ہوں کہ اب اس بات کو ثبوت دوں کہ موجودہ حنفی میں بہت سے مسئلے خلاف حدیث ہیں،بہت سی حدیثوں کو حنفی مذہب نے جواب دے رکھا حدیث کے سامنے ہوتے ہوئے اس کے خلاف فقہ کی مانی جاتی ہے اور ہر طرح حدیث کو دھکا دیا جاتا ہے اس لئے میں اس کتا ب میں ایسی ڈیڑھ سو حدیثیں نقل کرتا ہوں۔؎ کیا قہر ہے کیوں کر نہ اٹھے درد جگر میں میری تو بغل خالی اور آپ اور کے بر میں حنفیوں کو نصیحت اللہ تعالیٰ ہمیں حق کو حق سمجھنے،حق کہنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق اور ہمت دے۔ایسا نہ ہو کہ حق کھل جانے کے بعدبھی کمزور قلب اور ناساز گاری ایّا م کی وجہ سے عمل نصیب نہ ہو صرف اس ڈر سے عمل چھوڑ دیں کہ ایسا کرنے سے لوگ غیر مقلد وہابی کہہ دیں گے،برادری میں اور شہر میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔اللہ ہمیں ناحق کو ناحق دکھائے اور اس پر سے عمل ہٹالینے کی بھی توفیق اور ہمت دے،ایسا نہ ہو کہ
Flag Counter