Maktaba Wahhabi

29 - 215
جناب!آپ نے جب اپنا بزرگ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کو ماننا ہے ایسا ہی امام شافعی کو بھی مانا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی رائے تو سرآنکھوں پر؟اور امام شافعی کی رائے قدموں اور ٹھوکروں تلے؟آخر کیا سبب ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا قیاس عزت کے لائق؟اور امام مالک رحمہ اللہ کا قیاس ذلت کے قابل؟امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ فرمائیں تو گودیوں میں اور امام احمد فرمائیں تو پس پشت؟پس ثابت ہے کہ جو آپ کہتے ہیں اس پر خود آپ کا عمل نہیں۔یا زیادہ سے زیادہ ایک بزرگ کے ساتھ یہ معاملہ آپ نے کیا ہے لیکن کب؟جبکہ کئی بزرگوں کے دل آپ نے دکھائے اور جبکہ کئی کی بے ادبی کی۔؎ شعلہ ہائے تپ دل آگ لگاتے کیوں ہو؟ گر ہو دل سوز مرے مجھ کو جلاتے کیوں ہو؟ ترک تقلید دشمنی امام نہیں دوستو!آؤ ایک بات اور بھی سن لو،اگر ترک تقلید کی وجہ سے آپ کے نزدیک محمدی جماعت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی ماننے والی نہیں رہی تو کیوں جناب!یہ جوآپ نے اجماع کر کے تین اور اماموں کی تقلید چھوڑ رکھی ہے تو ان تینوں اماموں کے نہ ماننے والے آپ بھی ہوئے؟اگراہلحدیث ایک کی تقلید چھوڑنے سے برے ہیں تو جناب تین تین کی تقلید چھوڑنے کے بعد بھلے کیسے رہ سکتے ہیں؟پس یہ سمجھنا بھی غلط ہے کہ ترک تقلید دشمنی امام ہے۔بلکہ ماننا پڑے گا کہ جیسے تین کی تقلید کے چھوڑنے کے بعد اسلام میں کوئی رخنہ نہیں پڑتا،ایسے ہی چاروں کی تقلید چھوڑنے سے اسلام جوں کا توں باقی رہتا ہے۔بھائیو!جب یہ سچ ہے تو پھر کیا یہ سچ اور بالکل
Flag Counter