Maktaba Wahhabi

56 - 215
اونٹ کے درمیان فرق کرتی ہے۔اور یہ ہے آپ کی فقہ حنفی جو دونوں کو ایک کرتی ہے۔فرمایئے جناب کا دل کس طرف جھکتا ہے؟حدیث لیں گے یا قیاس؟فقہ فقیہ لیں گے؟یا قول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟ عورت کی میت کے غسل کا مسئلہ: (۱۳)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی صاحب زادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوتا ہے،آپ بیٹھے ہوئے مسائل بتلاتے جاتے ہیں اور گھر کی عورتیں غسل و کفن میں مشغول ہیں۔اس واقعہ کے بیان میں حدیث میں یہ لفظ آتے ہیں: ’’فضفرنا شعرھا ثلثۃ قرون فالقیناھا خلفھا‘‘ ترجمہ:’’یعنی ہم نے ان کے بالوں کی تین لٹیں کر کے پس پشت ڈال دیں ‘‘(بخاری،مسلم،مشکوۃ کتاب الجنائز،ص۱۴۳،ج ۱) لیکن حنفی مذہب اسے نہیں مانتا چنانچہ حنفی مذہب کی سب سے اعلیٰ اور معتبر کتاب ’’ہدایہ فصل فی التکفین ‘‘ص ۱۵۹ میں ہے: ’’یجعل شعرھا ضفر تین علي صدرھا فوق الدارع‘‘ ترجمہ:’’یعنی میت عورت کے بالوں کی دو لٹیں بنا کر سینے پر ڈال دی جائیں ‘‘ حنفی بھائیو!حدیث آپ کے سامنے ہے اس میں تین لٹیں بنانے کا ذکر ہے اور آپ کی فقہ بھی آپ کے ساتھ ہے۔اس میں دو لٹیں بنانے کا ذکر ہے حدیث آپ کے سامنے ہے اس میں لٹیں میت کی کمر پر چھوڑنے کا ذکر ہے۔آپ کی فقہ بھی آپ کے سامنے ہے جس میں سینے پر رکھنے کا ذکر ہے،اب غور کر کے پسند کر لو کہ حنفی
Flag Counter