جس پر زبردستی کی جائے۔یہ سب چیزیں انتہائی خطرناک ہیں۔اور یہ عام طور پر وقوع پذیر ہوتی رہتی ہیں۔لہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ان سے بچ کررہے اور اپنے معاملے میں ان سے ڈرے ہم اللہ تعالیٰ کے غصے اور اس کے دردناک عذاب کو واجب کرنے والی چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔“
عقیدے کا نفاق
نفاق کی دو قسمیں ہیں:(۱)اعتقادی۔ (۲)عملی۔
اعتقادی نفاق چھ قسم کا ہے اس کا مرتکب جہنمی ہے:
1۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرنا۔
2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کے کسی حصے کی تکذیب کرنا۔
3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھنا۔
4۔ شریعت محمدیہ کے کسی حصے سے بغض رکھنا۔
5۔ (اہل ایمان کی بداعمالیوں کی وجہ سے)دین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی پستی پرخوشی کا اظہار کرنا۔
6۔ غلبہ دین مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند کرنا۔
باب: 1
عقیدہ
|