معلوم ہوتی ہے جبکہ وہ ایسی نہیں ہوتی۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس میں عورت کے گرنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پھر یہ بات بھی ہے کہ ڈاکٹروں کی رائے میں ایسی جوتی پہننا صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
مسجد میں جاتے وقت عورتوں کا دھونی لینا
سوال 24: رمضان المبارک میں مسجد جاتے وقت بعض عورتیں خوشبودار دھونی لیتی ہیں، ہم نے انہیں ایسا کرنے سے روکا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ برائے کرم تمام خواتین کو اس کے شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں۔
جواب: مسجد جاتے وقت اور مسجد کے اندر عورتوں کے لیے دھونی لینا ناجائز ہے، کیونکہ جب یہ عورتیں اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گی تو دوسروں کے لیے فتنے کا سبب بن سکتی ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے عورتوں کو اپنے گھروں سے نکل کر مسجد میں جاتے وقت خوشبو لگانے سے منع فرمایا ہے۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(أَيُّمَا امْرَأَةٍ أَصَابَتْ بَخُورًا، فَلا تَشْهَدْ مَعَنَا الْعِشَاءَ الآخِرَةَ)(ابو عوانہ 2؍17)
’’ جس عورت نے دھونی لی ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز میں شریک نہ ہو۔‘‘
نیز مسجد میں خوشبو استعمال کرنے کا بھی یہی حکم ہے، کیونکہ عورتیں مسجد سے بازار جائیں گی۔ مسجد کے علاوہ کہیں اور جانے کے لیے بھی خوشبو استعمال کرنے کا یہی حکم رکھتا ہے۔‘‘ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
اللہ تعالیٰ جمیل ہے، جمال کو پسند کرتا ہے
سوال 25: میری ایک سہیلی ہے جو انتہائی پاکباز، دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا اور نیکی کے کاموں سے محبت کرنے والی ہے، مگر وہ ایک خاص عادت کے ساتھ معروف ہے، کہ وہ ہمیشہ اپنی تمام سہیلیوں سے منفرد انداز میں نظر آنا چاہتی ہے، مثلا وہ ہمیشہ دوسری عورتوں سے مختلف لباس پہننا چاہتی ہے،(طبعا باپردہ ہے)وہ نہیں چاہتی کہ اور کوئی اس جیسا لباس زیب تن کرے، حتیٰ کہ اگر
|