’’ دوزخیوں کی دو قسمیں ایسی ہیں جنہیں میں نے ابھی تک نہیں دیکھا۔ ایک وہ لوگ کہ ان کے ہاتھوں میں گائے کی دم جیسے کوڑے ہوں گے، جن سے وہ لوگوں کو ماریں گے۔ دوسرے وہ عورتیں جو لباس پہن کر بھی ننگی ہوں گی(یعنی چست اور باریک لباس پہننے والی)(گناہ کی طرف)مائل ہونے والی اور مائل کرنے والی ان کے سر بختی اونٹوں کی جھکی ہوئی کوہانوں کی طرح ہوں گے۔ وہ جنت میں داخل نہ ہوں گی اور نہ اس کی خوشبو پائیں گی، حالانکہ اس کی خوشبو اتنی اتنی مسافت سے پائی جاتی ہے۔‘‘
اس مفہوم کی کئی ایک آیات مبارکہ اور احادیث وارد ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگو ہیں کہ وہ مسلمانوں کو ایسے کام کرنے کی توفیق دے جن میں ان کی اصلاح اور کامیابی کا سامان ہو۔ ذرائع ابلاغ اور صحافتی سرگرمیوں کے ذمہ دار حضرات کو ایسے امور بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے جو مسلم معاشرہ کی سلامتی اور نجات کے ضامن ہوں۔ انہیں ان کے نفس کی شرارتوں اور شیطانی چالوں سے محفوظ رکھے کہ وہ بڑا سخی اور کریم ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
انحراف پسند رسائل و جرائد کے مطالعہ کا حکم
سوال 8: انحراف پسند رسائل و جرائد کا مطالعہ کرنے والی خواتین کے بارے میں کیا حکم ہے؟
جواب: ہر مکلف مرد و عورت پر بدعت و ضلالت سے بھرپور کتابوں اور خرافات و واہیات کے علمبردار رسائل و جرائد کا مطالعہ کرنا حرام ہے۔ ایسے تمام اخبارات و رسائل جو جھوٹ کے پیامبر اور اخلاق فاضلہ کے انحراف کا ارتکاب کرتے ہیں ناقابل مطالعہ ہیں۔ ہاں جو شخص ایسے رسائل و جرائد میں موجود دینی انحراف اور الحاد و بے دینی کا رد کرے اور لوگوں کو استقامت کی راہ پر گامزن کرنے کی سعی کرے، تو وہ ایسے مواد کا مطالعہ کر سکتا ہے تاکہ وہ عوام کو اس شر سے آگاہ کر سکے اور ان کی غلط روش کی تردید کر سکے۔
۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
قرآن ہی نعم البدل ہے
سوال 9: محترم! آپ ان لوگوں کو کیا نصیحت کرنا چاہیں گے جو کئی ماہ تک بغیر کسی شرعی عذر کے
|