ارشاد فرمایا تھا:
(مَنْ لَمْ يَجِدْ إِزَارًا فَلْيَلْبَسِ السَّرَاوِيلَ وَمَنْ لَمْ يَجِدْ نَعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسْ خُفَّيْنِ)(صحیح البخاری و صحیح مسلم)
’’ جس کے پاس چادر نہ ہو وہ شلوار پہن لے اور جس کے پاس جوتیاں نہ ہوں وہ موزے پہن لے۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس موقعہ پر انہیں کاٹنے کا حکم نہیں دیا اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ انہیں کاٹنے کا حکم منسوخ ہے۔ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھ سکتی ہے
سوال 9: کیا عورت کسی بھی من پسند لباس میں احرام باندھ سکتی ہے؟
جواب: ہاں عورت جس لباس میں چاہے احرام باندھ سکتی ہے، اس کے لیے احرام کے دوران کسی خاص لباس کی پابندی نہیں ہے۔ جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ وہ خوبصورت اور جاذب نظر لباس میں احرام نہ باندھے۔ چونکہ حج کے دوران مردوں کے ساتھ عورتوں کا اختلاط رہتا ہے، لہذا اسے ایسے سادہ کپڑوں میں رہنا چاہیے جو فتنہ کا باعث نہ بن سکیں۔
…شیخ ابن اب باز…
احرام تبدیل کرنے کا حکم
سوال 10: کیا دھونے کی غرض سے احرام کا لباس تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
جواب: احرام کا لباس دھونے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ اسے تبدیل کر کے نیا یا دھلا ہوا احرام باندھنے میں کوئی حرج ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
|