(لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلا كَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ)(الترمذی، کتاب الرضاع باب 16)
’’ کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ خلوت میں نہیں جاتا مگر تیسرا ان کا شیطان ہوتا ہے۔‘‘
خلوت گھر میں ہو یا گاڑی میں، مارکیٹ میں ہو یا کہیں اور ایک ہی بات ہے۔ مرد و زن کی تنہائی میں اس امر کی کوئی ضمانت نہیں کہ ان کی گفتگو باعث فتنہ اور باعث شہوت انگیزی نہیں ہو گی، اس بات کے باوجود کہ بعض خواتین و حضرات میں تقویٰ و پرہیزگاری، خشیت الٰہی اور معصیت و خیانت سے نفرت موجود ہوتی ہے، مگر ان میں شیطان مداخلت کرتا ہے اور گناہ کو کم تر صورت میں پیش کر کے فریب کاری کا دروازہ کھول دیتا ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا باعث حفاظت و سلامتی ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
مرد و زن میں مراسلہ نگاری کا حکم
سوال 39: اگر کوئی شخص کسی اجنبی خاتون سے خط و کتابت کرتا ہے، اور اس کے نتیجے میں وہ دونوں دوست بن جائیں تو کیا یہ عمل حرام متصور ہو گا؟
جواب: یہ کام ناجائز ہے۔ ایسا کرنا مرد و زن کے مابین شہوت کو بھڑکاتا اور طبیعت کو باہم وصال ملاقات پر ابھارتا ہے۔ عام طور پر ایسی خط و کتابت اور اظہار محبت فتنوں کو جنم دیتا ہے اور دل میں زنا کی آبیاری کرتا ہے جس سے انسان فحاشی کا شکار ہو جاتا ہے یا کم از کم اس کے اسباب مہیا کرتا ہے۔ لہذا جو شخص اپنی مصلحت اور تحفظ کا جویا(متلاشی)ہو اسے ہماری نصیحت ہے کہ وہ دین اور عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے باہم خط و کتابت اور مکالمات سے پرہیز کرے۔ واللّٰه الموفق
…شیخ ابن جبرین…
بہنوئی غیر محرم ہے
سوال 40: کیا میری بہن کے لیے اپنے چچا زاد بھائی سے پردہ کرنا جائز ہے جبکہ وہ ہمارا سسرالی رشتے دار بننے والا ہے، یعنی اپنی بیٹی کا نکاح میرے بھائی سے کرنے والا ہے؟ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔ برائے کرم اس بارے آگاہ فرمائیں۔
جواب: آپ کی بہن پر اپنے چچا زاد سے پردہ کرنا واجب ہے، اگرچہ وہ رشتے دار ہے مگر محرم
|