موزوں کا تھوڑا سا پھٹا ہونا قابل معافی ہے
سوال 11: ایک شخص نے نماز کے بعد جلد یا بدیر دیکھا کہ اس کے ایک پاؤں کی جراب درمیانہ سائز میں پھٹی ہوئی ہے، وہ نماز دوبارہ پڑھے گا یا نہیں؟
جواب: جب جراب یا موزہ تھوڑا سا پھٹا ہو یا اس میں عرفا معمولی سوراخ ہو تو یہ قابل معافی ہے اور اس میں نماز پڑھنا درست ہو گا۔ ویسے اہل ایمان خواتین و حضرات کے لیے احتیاط کا تقاضا یہی ہے کہ موزے اور جرابیں پھٹے ہوئے نہ ہوں تاکہ دین میں احتیاطی نکتہ نظر ملحوظ رہے اور اہل علم کے اختلاف سے بچا جا سکے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:
(دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكُ)(صحیح البخاری، سنن ترمذی، سنن النسائی و سنن الدارمی)
’’ شک سے بچیں یقین کا دامن تھامیں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا:
(مَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ فَقَدِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ)(متفق علیہ)
’’ جو شخص شبہات سے بچے گا وہ اپنے دین اور عزت کو محفوظ کر لے گا۔‘‘ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
عورت کے جسم سے خارج ہونے والی رطوبت
سوال 12: عورت کے جسم سے خارج ہونے والی رطوبت طاہر ہے یا نجس؟ جواب سے مستفید فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب: اہل علم کے نزدیک معروف یہ ہے کہ منی کے علاوہ انسان کی قبل یا دبر(یعنی آگے یا پیچھے والے حصے میں)سے خارج ہونے والی ہر ایسی چیز جو جسم والی ہو وہ ناپاک اور ناقض وضو ہے لیکن منی پاک ہے۔ اس قاعدے کی بناء پر عورت کے جسم سے خارج ہونے والی رطوبت نجس اور موجب وضو ہے۔ علماء کے ساتھ بحث و مباحثہ اور مختلف کتب کے مطالعے کے بعد میں اسی نتیجے پر پہنچا ہوں۔ بعض عورتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں ایسی رطوبت ہمیشہ آتی رہتی ہے، اگر صورت حال
|