صورت میں اس پر فدیہ نہیں ہو گا۔ فدیہ صرف جان بوجھ کر ایسا کرنے پر ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
ادائیگی حج کے لیے مانع حیض گولیوں کا استعمال
سوال 5: کیا دوران حج حیض روکنے یا اسے مؤخر کرنے کے لیے عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے؟
جواب: دوران حج ایام ماہواری کے ڈر سے ایک عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے۔ مگر عورت کی صحت و سلامتی کے پیش نظر ایسا کرنے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے اور اسی طرح اگر کوئی عورت رمضان المبارک کے روزے لوگوں کے ساتھ رکھنے کے لیے ایسا کرنا چاہے تو بھی یہ جائز ہے۔
۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
جس عورت کا محرم نہیں اس پر حج نہیں
سوال 6: ایک خاتون جو نیکی اور تقویٰ میں شہرت کی حامل ہے، وہ درمیانی عمر یا بڑھاپے کے قریب ہے اور حج کا ارادہ رکھتی ہے۔ مگر مشکل یہ ہے کہ اس کا کوئی محرم نہیں ہے۔ ادھر شہر کے معززین میں سے ایک باکردار شخص اپنی محرم عورتوں کے ساتھ حج کرنا چاہتا ہے، کیا اس خاتون کا اس پاکباز شخص کے ساتھ فریضۂ حج کرنا درست ہے؟ جبکہ اس کی عورتیں دیگر عورتوں کے ساتھ ہوں گی اور وہ صرف اس پر نگران ہو گا، یا اس عورت کا محرم نہ ہونے کی وجہ سے اس سے حج ساقط ہو جائے گا؟ جبکہ وہ مالی طور پر استطاعت کی حامل ہے۔ برائے کرم فتویٰ سے نوازیں۔ جزاکم اللہ خیرا
جواب: جس عورت کے ساتھ محرم نہ ہو اس پر حج کرنا فرض نہیں ہے۔ کیونکہ عورت کے لیے محرم کا ہونا ’’سبیل‘‘ میں سے ہے اور سبیل کی استطاعت وجوب حج کی ایک شرط ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے:(وَلِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا)(آل عمران 3؍97)
’’ اور لوگوں کے ذمے ہے اللہ کے لیے اس کے گھر کا حج کرنا(یعنی لوگوں میں سے وہ)جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو۔‘‘
|