’’ ہلاکت ہے پس پشت عیب جوئی کرنے والے کے لیے۔‘‘
﴿هَمَّازٍ مَّشَّاءٍ بِنَمِيمٍ ﴿١١﴾(القلم 68؍11)
’’ طعنہ باز(عیب گو)ہے، چلتا پھرتا چغل خور ہے۔‘‘
﴿وَلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ ﴾(الحجرات 49؍11)
’’ اور ایک دوسرے کو برے القاب سے نہ پکارو۔‘‘
مسلمان کی تنقیص اور ایذاء رسانی حرام ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
استاذ کا طالب علم کو استحقاق سے کم نمبر دینا
سوال 79: بعض معلمات طالبات کو ان کی سالانہ کارکردگی جانچتے وقت مناسب حق نہیں دیتیں وہ ایسا کرتے وقت اپنی پسند ناپسند کے تحت فیصلہ کرتی ہیں۔ اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب: استاذ کا طالب علم پر ظلم کرنا حرام ہے۔ اسے اس کے استحقاق کے مطابق پوزیشن نہ دینا یا اس کے استحقاق سے بڑھ کر خاص مقاصد کے پیش نظر اسے اچھی پوزیشن دینا حرام ہے۔ اسے عدل و انصاف اور برابری کا رویہ اپنانا چاہیے اور ہر حقدار کو اس کا حق دینا چاہیے۔ …شیخ ابن جبرین…
بیوی نے اچھا بھی کیا اور برا بھی
سوال 80: ایک بیوی نے گھریلو اخراجات سے بچ جانے والے خاوند کے مال سے اس کے علم کے بغیر دو ہزار ریال سے زیادہ پس انداز کر لیے اس سے اس کا مقصد یہ تھا کہ اس کے خاوند کے ذمہ اس کے بھائی کا جو قرض ہے اس طرح وہ ادا ہو جائے گا۔ جب عورت نے اچانک خاوند کو اس بات سے آگاہ کیا تو وہ وقتی طور پر اس عمل سے خوش ہوا پھر معلوم ہوا کہ خاوند کچھ کبیرہ خاطر ہو رہا ہے۔ وہ بیوی پر شک بھی کرنے لگا اور اس پر اس کا اعتماد بھی ختم ہو گیا۔ حالانکہ وہ انتہائی دیندار اور مومنہ عورت ہے۔ اس کی نیت بھی اچھی تھی، لیکن بعض کینہ پرور لوگوں نے بیوی کے اس عمل کو خاوند کے سامنے غلط رنگ میں پیش کیا۔ اب عورت یہ معلوم کرنا چاہتی ہے کہ کیا وہ اس عمل پر گناہ گار ٹھہرے گی یا نہیں؟
|