دوسرے مقام پر یوں فرمایا:
﴿ إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾(سورۃ یوسف12؍90)
’’ یقینا جو شخص اللہ سے ڈر جائے اور صبر کرے پس بےشک اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔‘‘
مزید فرمایا:
﴿ إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴾(الزمر 39؍10)
’’ یقینا صبر کرنے والوں کو ان کا اجر بغیر حساب دیا جائے گا۔‘‘
ایک اور جگہ پر یوں فرمایا:
﴿ فَاصْبِرْ ۖ إِنَّ الْعَاقِبَةَ لِلْمُتَّقِينَ ﴾(ھود 11؍49)
’’ پس صبر کیجئے تحقیق بہترین انجام پرہیزگاروں کے لیے ہے۔‘‘
خاوند کے ساتھ دل لگی کرنے اور ایسے اچھے الفاظ کے ساتھ کہ جن سے اس کا دل نرم ہو جائے مخاطب ہونے میں کوئی حرج نہیں، کہ وہی الفاظ آپ کے بارے میں خوش روئی کا سبب بن جائیں اور اس میں آپ کے حقوق ادا کرنے کا شعور بیدار ہو جائے۔(یعنی ایسا انداز تکلم جو اس کے دل کو نرم کر دے)۔ جب تک وہ تمام ضروری اور اہم معاملات کی ادائیگی پر قائم ہے، حتیٰ کہ جب تک اس کا سینہ کھل نہیں جاتا اور تمہارے بڑے بڑے مطالبات کے لیے اس کے دل میں وسعت پیدا نہیں ہوتی، اپنی دنیوی ضروریات کے مطالبے کو چھوڑ دیں۔ بالآخر آپ کی ہی تعریف کی جائے گی۔ ان شاءاللہ
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید صبر و استقامت سے نوازے، آپ کے خاوند کی اصلاح فرمائے۔ اسے رشد و خیر ودیعت کرے اور حسن خلق اور خندہ پیشانی کے ساتھ بیوی کے حقوق کی ادائیگی کی توفیق بخشے کہ وہی سیدھا راستہ دکھانے والا ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
میرا خاوند میرے ساتھ حسن معاشرت سے کام نہیں لیتا
سوال 2: میں عرصہ پچیس سال سے شادی شدہ ہوں، میرے کئی بچے ہیں، جبکہ مجھے خاوند کی طرف سے کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ وہ اکثر میرے بچوں، عزیز و اقارب اور عام لوگوں کے سامنے
|