Maktaba Wahhabi

195 - 358
عدت گزار کر کسی اور آدمی سے شادی کر لی، بعد ازاں پھر گم شدہ خاوند بھی آ گیا، تو اس صورت میں پہلے خاوند کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اس دوسرے نکاح کو اپنی حالت پر برقرار رہنے دے یا بیوی واپس لے لے۔ اگر یہ دوسرا نکاح باقی رہتا ہے تو معاملہ واضح ہے اور نکاح بھی درست ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا،(بلکہ)اپنی بیوی واپس لینا چاہتا ہے تو وہ واپس آ جائے گی مگر وہ اس سے مجامعت نہیں کر سکتا تاوقتیکہ وہ دوسرے خاوند کی عدت نہ گزارے۔ پہلے خاوند کو نیا نکاح کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی، کیونکہ پہلا نکاح کسی بھی وجہ سے باطل نہیں ہوا کہ جس کی بنا پر نیا نکاح کرنے کی ضرورت پیش آئے۔ جہاں تک عورت سے دوسرے خاوند کے بچے کا تعلق ہے تو وہ قانونی بچہ ہے، اجازت شدہ نکاح شرعی کا نتیجہ ہے، لہذا اپنے باپ کی طرف منسوب ہو گا۔ …شیخ ابن عثیمین… غیر محدود نظر سوال 32: کیا استمتاع بالحلال کی نیت سے میاں بیوی کا ایک دوسرے کو مکمل طور پر دیکھنا شرعا حلال ہے؟ جواب: میاں بیوی کے لیے ایک دوسرے کے سارے بدن کو دیکھنا جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٢٩﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٣٠﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٣١﴾(المعارج 70؍29-31) ’’ اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، ہاں اگر اپنی بیویوں اور باندیوں سے حفاظت نہ کریں تو ان پر کوئی ملامت نہیں البتہ جو کوئی اس کے علاوہ اور ڈھونڈیں تو یہ لوگ شرعی حد سے نکلنے والے ہیں۔‘‘ …شیخ ابن عثیمین… تعلیم کی تکمیل تک کسی دوشیزہ کی شادی کو مؤخر کرنا سوال 33: ایک عام عادت ہے کہ لڑکی یا اس کے باپ لڑکے کی طرف سے شادی کے پیغام کو اس لیے رد کر دیتے ہیں کہ لڑکی نے ابھی کالج یا یونیورسٹی مکمل کرنی ہے، یا اسے چند سال تک مزید زیر تعلیم رہنا ہے، اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں انہیں آپ کیا نصیحت کرنا چاہیں
Flag Counter