اور محتاط مسلک وہی ہے جو ہم نے ذکر کیا۔
…شیخ ابن اب باز…
نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا
سوال 13: کیا نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا جائز ہے، مجھے قرآن مجید بہت کم حفظ ہے، جبکہ میں اسے تہجد میں ختم کرنا چاہتی ہوں؟
جواب: اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ذکوان رمضان المبارک میں قرآن مجید دیکھ کر انہیں نماز پڑھاتے تھے، جس طرح کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیقا بڑے جزم کے ساتھ اسے نقل کیا ہے۔ اکثر علماء کا بھی یہی مسلک ہے، جبکہ مانعین کے پاس کوئی معتبر دلیل نہیں۔ یہ اس لیے بھی جائز ہے کہ ہر شخص حافظ قرآن نہیں ہو سکتا جبکہ نماز میں قرآن پڑھنے کی ضرورت رہتی ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک اور تہجد میں ان لوگوں کو خاص ضرورت رہتی ہے، جنہیں قرآن پاک زبانی یاد نہیں۔ وباللّٰه التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
وتروں کی دعا میں ہاتھ اٹھانے کا حکم
سوال 14: وتروں میں ہاتھ اٹھانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: وتروں میں دعاء قنوت کے لیے ہاتھ اٹھانا مشروع ہے کیونکہ یہ قنوت نازلہ کی جنس سے ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم قنوت نازلہ میں ہاتھ اٹھا کر دعا فرمایا کرتے تھے۔(بیہقی باسناد صحیح)
…شیخ ابن اب باز…
کسی نے اول شب وتر پڑھ لیے پھر آخر شب قیام کیا
سوال 15: میں نے اول شب وتر پڑھ لیے پھر آخر شب قیام کیا، تو اب نماز کیسے پڑھوں؟
جواب: اگر آپ نے اول شب وتر پڑھ لیے تھے پھر توفیق الٰہی سے آخر شب قیام میسر آیا، تو اس صورت میں وتروں کے علاوہ دو دو رکعتیں نماز پڑھیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
(لَا وِتْرَانِ فِي لَيْلَةٍ)
|