(لاَ تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ إِلاَ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ)(رواہ البخاری و مسلم، کتاب الحج)
’’ کوئی عورت محرم کے بغیر سفر نہ کرے۔‘‘
سفر بری ہو، بحری ہو یا ہوائی سب کا ایک ہی حکم ہے۔ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
عورت دوسری عورت کے لیے محرم نہیں
سوال 15: کیا ایک عورت سفر، حضر یا دیگر حالات میں دوسری عورت کے لیے محرم ہو سکتی ہے؟
جواب: ایک عورت دوسری عورت کے لیے محرم نہیں ہے محرم وہ مرد ہے جس پر عورت نسب کی وجہ سے حرام ہو جیسا کہ اس کا باپ یا بھائی۔ یا مباح سبب کی وجہ سے حرام ہو، جیسا کہ خاوند، خاوند کا باپ یا اس کا بیٹا اسی طرح رضاعی باپ یا رضاعی بھائی وغیرہ۔
کسی شخص کے لیے اجنبی عورت کے ساتھ خلوت میں رہنا یا اس کے ساتھ سفر کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(لاَ تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ إِلاَ مَعَ ذِي مَحْرَمٍ)(متفق علیہ کما ذکر ایضا)
’’ عورت صرف محرم کے ساتھ ہی سفر کرے۔‘‘
اسی طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إلا كان ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ)(مسند احمد 1؍222)
’’ کوئی آدمی کسی عورت کے ساتھ خلوت میں نہ جائے، کیونکہ تیسرا شیطان بھی ان کے ساتھ ہوتا ہے۔‘‘ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
زیب تن کپڑوں کا حساب
سوال 19: کیا یہ درست ہے کہ قیامت کے دن زیب تن کپڑوں کا انسان سے حساب لیا جائے گا؟
جواب: ہاں آدمی سے اس کے مال کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ اس نے وہ کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا؟ جیسا کہ حدیث میں آیا ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
|