کوئی اور شخص آپ کی اجازت سے زکوٰۃ ادا کر دے تو بھی کوئی حرج نہیں۔ اگر آپ کا بھانجا شادی کرنا چاہتا ہے اور وہ اس کے اخراجات کا متحمل نہیں ہو سکتا تو اسے زکوٰۃ دینا جائز ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
عورت غریب و مقروض خاوند کو زکوٰۃ دے سکتی ہے
سوال 5: ایک عورت کا خاوند ملازم ہے، چار ہزار ریال تنخواہ پاتا ہے مگر تیس ہزار کا مقروض ہے کیا وہ اسے زکوٰۃ دے سکتی ہے؟
جواب: عام دلائل کی رو سے، علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق اگر عورت اپنے زیورات یا غیر زیورات کی زکوٰۃ اپنے غریب یا مقروض خاوند(جو ادائیگی قرض کی طاقت نہ رکھتا ہو)کو دینا چاہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ اس کی ایک دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد بھی ہے:
(إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ)(التوبہ 9؍60)
’’ صدقات(زکوٰۃ)فقراء و مساکین کے لیے ہیں۔‘‘ وباللّٰه التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
ماں کو زکوٰۃ دینا
سوال 6: کیا کوئی شخص اپنی ماں کو زکوٰۃ دے سکتا ہے؟
جواب: مسلمان شخص اپنے والدین یا اولاد کو زکوٰۃ نہیں دے سکتا۔ اگر وہ صاحب استطاعت ہے تو اپنے ضرورت مند والدین اور بچوں پر اپنے ذاتی مال سے خرچ کرے۔ وباللّٰه التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
گھریلو استعمال کے خاص برتنوں میں زکوٰۃ نہیں ہے
سوال 7: میرے پاس گھریلو استعمال کے لیے بہت سے برتن ہیں، ان میں سے کچھ تو روزانہ کے استعمال کے لیے ہیں جبکہ کچھ عام مہمانوں کے لیے، اور کچھ خاص تقریبات کے لیے ہیں، اور یہ بہت زیادہ ہیں۔ میں برتن ادھار یا کرائے پر لینے کی بجائے انہی برتنوں کو استعمال کرتی ہوں، کیونکہ بیرونی برتن گندے اور پرانے ہونے کی وجہ سے میری سوسائٹی میں ناقابل استعمال ہوتے ہیں۔ میں یہ برتن
|