بندے کا تعلق ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت دیا گیا ہے وہ بھی اس صورت میں جب اللہ رب العزت اسے ہدایت اور اصلاح سے نوازے اور اس سے بندوں کو فائدہ پہنچائے، جیسا کہ اللہ عزوجل نے اپنے بندے اور رسول حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بارے میں فرمایا:
﴿قَالَ إِنِّي عَبْدُ اللّٰهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا ﴿٣٠﴾ وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ ﴾(مریم 19؍30-31)
’’ اس نے کہا میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب عطا فرمائے اور مجھے اپنا نبی بنایا ہے اور اس نے مجھے بابرکت کیا ہے جہاں بھی میں ہوں۔‘‘
…شیخ ابن اب باز…
تصویریں لٹکانے اور انہیں سنبھال کر رکھنے کا حکم
سوال 11: دیواروں پر تصویریں لٹکانے، نیز شخصی تصاویر سنبھال کر رکھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: ذی روح(جاندار)اشیاء کی تصاویر لٹکانا اور انہیں سنبھال کر رکھنا ناجائز ہے، بلکہ انہیں ضائع کرنا ضروری ہے کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:
(لا تدع صورة إلا طمستها)’’ ہر تصویر کو مٹا دو۔‘‘
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ثابت ہے:
(إن النبى صلى اللّٰه عليه وسلم نهى عن الصورة في البيت)’’ کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں تصویر سے منع فرمایا ہے۔‘‘
تمام قسم کی یادگاری تصاویر کو تلف کرنا ضروری ہے، انہیں پھاڑ دیا جائے یا جلا دیا جائے، ہاں شناختی کارڈ یا پاسپورٹ وغیرہ پر چسپاں تصاویر سنبھال کر رکھی جا سکتی ہیں کہ یہ ایک ضرورت ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
اسماء باری تعالیٰ پر مشتمل کاغذات کا حکم
سوال 12: قرآن مجید کی بعض آیات بعض اخبارات و رسائل پر موجود ہوتی ہیں، اسی طرح بعض کاغذات اور خطوط کی ابتدا میں ’’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘ لکھی ہوتی ہے، سوال یہ ہے کہ ایسے اخبارات و رسائل اور خطوط پڑھنے کے بعد ان کا کیا جائے؟ انہیں پھاڑ دیا جائے، جلا دیا جائے یا کیا
|