تھا۔‘‘
ہم اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ وہ ہمیں(حاکم و محکوم سب کو)اس فریضہ کی بانداز احسن ادائیگی کی توفیق بخشے۔ ان کے احوال کی اصلاح فرمائے اور اہل اسلام کو اپنے غضب کے اسباب سے بچائے یقینا وہ سننے والا اور قبول فرمانے والا ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
عورتوں کے لیے بال اتارنے کا حکم
سوال 15: مندرجہ ذیل کا شرعی حکم کیا ہے؟
(1)بغلوں اور زیر ناف بالوں کا ازالہ کرنا۔
(2)عورتوں کا ٹانگوں اور بازوؤں کے بال اتارنا۔
(3)خاوند کی فرمائش پر ابروؤں کے بال اتارنا۔
جواب:(1)بغلوں اور زیر ناف حصوں کے بال اتارنا سنت ہے۔ بغلوں کے بال نوچنا(یعنی ہاتھ سے اکھیڑنا)جبکہ زیر ناف بالوں کا مونڈنا افضل ہے۔ ویسے ان بالوں کا کسی بھی طرح ازالہ کرنا درست ہے۔
(2)جہاں تک عورتوں کے لیے ٹانگوں اور بازوؤں کے بال اتارنے کا تعلق ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں اور ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔
(3)عورت کے لیے خاوند کی فرمائش پر ابرو کے بال اتارنا ناجائز ہے، کیوں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نامصہ اور متنمصہ یعنی بال اکھاڑنے والی اور بال اکھڑوانے والی(اس کا مطالبہ کرنے والی)دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔(نمص)سے مراد ابرو کے بال اتارنا ہے۔
…شیخ ابن اب باز…
مال وغیرہ میں بچوں کو ایک دوسرے پر ترجیح دینا
سوال 16: کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں ایک بچے کو کچھ دوں اور دوسرے کو اس لیے نہ دوں کہ وہ غنی ہے؟
جواب: آپ کے لیے ایسا کرنا جائز نہیں ہے کہ آپ بعض بچوں کو تو کوئی چیزیں دیں اور بعض کو
|