عورت کے لیے تنگ اور سفید لباس پہننا
سوال 17: کیا عورت تنگ اور سفید لباس پہن سکتی ہے؟
جواب: عورت کا غیر مردوں کے سامنے شاہراہوں یا مارکیٹوں میں ایسا تنگ لباس زیب تن کر کے جانا جو دیکھنے والوں کے لیے جسم کا عکاس ہو منع ہے کیونکہ ایسا لباس ننگے پن کے مترادف اور فتنہ انگیز ہے۔ ایسا لباس بڑی شر انگیزی کا باعث بن سکتا ہے۔ اگر کسی علاقے میں سفید لباس مردوں کی علامت اور شعار ہو تو اس صورت میں عورتوں کے لیے سفید لباس پہننا مردوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے منع ہو گا۔ تحقیق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ ورنہ محض سفید لباس پہننے میں کوئی حرج نہیں۔۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
پازیب پہننے کا حکم
سوال 18: عورت کے لیے خاوند کے سامنے پازیب پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: خاوند، عورتوں اور محرم رشتے داروں کے سامنے عورت کے لیے پازیب پہننا جائز ہے کیونکہ پازیب کا شمار ایسے زیورات میں ہوتا ہے جنہیں خواتین پاؤں میں پہنتی ہیں۔ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
عورت کا بال کاٹنا
سوال 19: میں اپنے سر کے ایسے بال سامنے سے کاٹ دیتی ہوں جو کبھی ابرو تک پہنچ جاتے ہیں۔ کیا ایک مسلمان عورت کے لیے ایسا کرنا جائز ہے؟
جواب: عورت کے لیے بالوں کو کاٹنے یا تراشنے میں کوئی حرج نہیں، صرف مونڈنا منع ہے اس کی ہرگز اجازت نہیں۔ آپ کو اپنے سر کے بال مونڈنا نہیں چاہئیں، مگر لمبائی یا کثرت کی وجہ سے بال کاٹنے میں کوئی عیب نہیں، لیکن یہ عمل اس طرح خوبصورت انداز میں ہو کہ آپ کو بھی اور آپ کے خاوند کو بھی پسند آئے اور یہ کہ ان کی کاٹ تراش اس کی موافقت سے ہو اور یہ عمل کسی
|