نہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا نکاح اس کے بھائی سے کر بھی دے(تب بھی پردہ کرے)کیونکہ بہنوئی اجنبی ہوتا ہے اسی طرح بھابھی کا باپ وغیرہ بھی غیر محرم ہیں۔ ان سے پردہ کرنا واجب ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
عورت کا ٹیلی فون پر گفتگو کرنا
سوال 41: کنوارے نوجوان کا کنواری دوشیزہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب: اجنبی عورت کے ساتھ لجاجت سے لبریز عشقیہ اور ناز و نخرے کے انداز میں شہوت انگیز گفتگو کرنا جائز نہیں ہے۔ ایسی گفتگو فون پر ہو یا کسی اور ذریعے سے، بالکل حرام ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ ﴾(الاحزاب 33؍32)
’’ پس نرم لہجے سے بات نہ کرو ورنہ وہ شخص جس کے دل میں کھوٹ ہے وہ(غلط)توقعات پیدا کرے گا۔‘‘
ہاں، گفتگو اگر فتنے سے خالی ہو تو ضرورت کے پیش نظر، بقدر ضرورت کسی سے گفتگو کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
|