اور نہ ہی احرام باندھا تھا۔ ویسے اگر وہ عدم واقفیت یا نسیان کی بناء پر احرام باندھنے کے بعد بھی بال کاٹ لیتی تو بھی اس پر فدیہ لازم نہ تھا، وہ عدم واقفیت کی وجہ سے معذور سمجھی جائے گی۔
…شیخ ابن جبرین…
میں حج کرنا چاہتی ہوں جبکہ میرا خاوند اس سے روکتا ہے
سوال 3: میں عمر رسیدہ اور مالدار خاتون ہوں، میں نے کئی بار اپنے خاوند کے سامنے حج کرنے کی خواہش کا اظہار کیا مگر وہ بلاوجہ میری اس خواہش کو رد کرتا رہا ہے۔ اب جبکہ میرا بڑا بھائی فریضۂ حج ادا کرنا چاہتا ہے تو کیا میں خاوند کی اجازت کے بغیر اس کے ساتھ حج کر سکتی ہوں؟ یا میں خاوند کی اطاعت کرتے ہوئے اس ارادے سے باز رہوں اور شہر ہی میں مقیم رہوں؟ برائے کرم فتویٰ سے نواز دیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
جواب: اس اعتبار سے کہ تمام شرائط کے پورا ہونے پر فورا حج کرنا واجب ہے اور چونکہ اس عورت میں قدرت اور مکلف ہونے کی علت پائی جاتی ہے، لہذا اسے بلاوجہ فریضۂ حج کی ادائیگی سے روکنا خاوند کے لیے حرام ہے۔ مذکورہ بالا حالات میں سائلہ کو بھائی کی معیت میں حج کرنا چاہئے اگر اس کا خاوند اس سے موافقت نہ کرے تو بھی اس پر حج کرنا فرض ہے۔ نماز اور روزے کی طرح اس پر حج بھی فرض ہو چکا ہے اور اللہ تعالیٰ کا حق بندوں پر مقدم ہے۔ خاوند کو اس بات کا قطعا کوئی حق نہیں کہ وہ بلاوجہ بیوی کو فریضۂ حج کی ادائیگی سے روکے۔ واللّٰه الموفق والهادى الى سواء السبيل
…شیخ ابن جبرین…
نقاب ممنوعات احرام میں سے ہے
سوال 4: میں نے عدم واقفیت کی وجہ سے عمرے کی ادائیگی کے دوران نقاب اوڑھے رکھا، اس کا کفارہ کیا ہے؟
جواب: برقعہ جو کہ نقاب ہے ممنوعات احرام میں سے ہے، لہذا اس کے پہننے میں عورت پر فدیہ واجب ہے۔ جس کی مقدار ایک جانور ذبح کرنا یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا تین دنوں کے روزے رکھنا ہے۔ لیکن اس کی شرط، معلوم ہونا اور یاد کرنا ہے۔ اگر کسی عورت نے شرعی حکم سے عدم واقفیت کی بناء پر یا احرام کی حالت کو بھول کر یا ممنوعات احرام کو بھول کر برقع اوڑھ لیا تو اس
|