ولادت کی تکلیف اور نماز
سوال 35: کیا میرے لیے ولادت کی تکلیف(درد زہ)میں نماز پڑھنا جائز ہے؟
جواب: حیض یا نفاس سے پاکیزگی کی حالت میں عورت پر نماز پڑھنا واجب ہے۔ اگر عورت نے ولادت سے ایک آدھ دن پہلے خون دیکھا تو یہ خون نفاس کے تابع ہو گا، لہذا اس وجہ سے وہ نماز نہ پڑھے اور اگر خون نہیں آیا تو چاہے عورت ولادت کی تکلیف سے دوچار ہی کیوں نہ ہو اسے نماز پڑھنا ہو گی، بالکل اس مریض کی طرح جو بیماری کو محسوس کرتے ہوئے بھی نماز ادا کرتا ہے پس تو جب اس کی عقل باقی ہے اس سے نماز ساقط نہ ہو گی۔
…شیخ ابن جبرین…
وتر اور قیام اللیل
سوال 36: میں سونے تک تھک جاتی ہوں۔ کیا میرے لیے سونے سے قبل وتر پڑھنا جائز ہے؟ کیونکہ میں نماز فجر کے وقت بیدار ہوتی ہوں اور کیا اس طرح مجھے قیام اللیل کا ثواب ملے گا؟
جواب: اگر آپ کا یہ معمول ہے کہ آپ نماز فجر کے وقت ہی بیدار ہو پاتی ہیں، تو پھر سونے سے قبل وتر پڑھ لینا افضل ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو وصیت فرمائی تھی کہ وہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے جتنی نماز پڑھنا چاہیں پڑھ لیں اور پھر وتر پڑھ کر سو رہیں۔ اگر آپ قبل از فجر نیند سے اٹھ جائیں اور نوافل پڑھنا چاہیں تو دو دو رکعت کر کے پڑھ سکتی ہیں مگر وتر دوبارہ نہ پڑھیں۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
بھول کر چھوڑی گئی نماز کا حکم
سوال 37: ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں نے صرف تین رکعتیں پڑھی ہیں، کیا چوتھی رکعت پڑھ کر سجدہ سہو کروں یا دوبارہ پوری نماز پڑھنا ہو گی؟
جواب: نماز پڑھنے والے نے، اگر نماز میں سے ایک رکعت یا اس سے زیادہ ترک کر دی، پھر اسے یاد آیا کہ اس سے نماز چھوٹ گئی ہے تو اگر نمازی ابھی مصلیٰ پر ہی ہے یا مسجد میں ہی موجود ہے
|