﴿وَفِيهَا مَا تَشْتَهِيهِ الْأَنفُسُ وَتَلَذُّ الْأَعْيُنُ ۖ وَأَنتُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٧١﴾(الزخرف 43؍71)
’’ اور اس جنت میں وہ سب کچھ ملے گا جس کو جی چاہے گا، اور جس سے آنکھوں کو لذت ملے گی اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔‘‘
یہ بات طے شدہ ہے کہ زواج(جوڑا)تمام نفوس کی مرغوب چیز ہے اور وہ اہل جنت کو حاصل ہو گا۔ جنتی چاہے مرد ہوں یا عورتیں، اللہ تعالیٰ جنت میں جنتی عورت کی شادی اس مرد سے کریں گے جو دنیا میں اس کا خاوند رہا ہو، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
﴿رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدتَّهُمْ وَمَن صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ﴾(غافر 40؍8)
’’ اے ہمارے رب! انہیں ہمیشگی کی بہشتوں میں داخل فرما دے جن کا تو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور ان کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو بہشت کے لائق ہوں۔‘‘
اگر کسی عورت کے دنیا میں یکے بعد دیگرے دو خاوند ہوں گے تو وہ جنت میں ان میں سے ایک کا انتخاب کرے گی اور اگر اس نے دنیا میں شادی ہی نہیں کی تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی شادی ایسے مرد سے کرے گا جس سے اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی۔
پس جنت کی نعمتیں صرف مردوں تک محدود نہیں ہوں گی بلکہ وہ مردوں اور عورتوں سب کے لیے یکساں ہوں گی۔ ان نعمتوں میں سے شادی بھی ایک نعمت ہے۔
کہا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تو صرف خوبصورت حوروں کا ذکر کیا ہے اور وہ عورتیں ہیں، جبکہ عورتوں کے لیے خاوندوں کا ذکر نہیں کیا۔ اس کے جواب میں ہم کہنا چاہیں گے کہ اللہ تعالیٰ نے خاوندوں کے لیے بیویوں کا ذکر فرمایا ہے کیونکہ خاوند کی طرف سے ہی مطالبہ اور جنسی رغبت کا اظہار ہوتا ہے۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
خاوند کے لیے ابرو باریک کرنا
سوال 38: اگر عورت کے ابرو مردوں کی طرح چوڑے ہوں تو کیا وہ خاوند کے لیے خوبصورت بننے کے لیے انہیں باریک کر سکتی ہے؟
|