جواب: اگر عورت اپنے محرم رشتے داروں مثلا باپ، بیٹا یا بھائی وغیرہ کو اس طرح کا سلام کرے تو جائز ہے۔ اسی طرح اس کا ان سے مصافحہ کرنا بھی جائز ہے۔ البتہ فتنہ سے بچنے کی خاطر کسی عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی(غیر محرم)سے مصافحہ کرے(انہیں اس طرح کا سلام کرے)اور نہ یہ جائز ہے کہ اس کے سر کو وہ بوسہ دے۔ چاہے سر پر رومال ہو یا نہ ہو۔
۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
عورت کا خاوند کے عزیز و اقارب کے پاس بیٹھنا
سوال 4: کیا عورت کے لیے خاوند کے قریبی رشتہ داروں کے پاس بیٹھنا جائز ہے جبکہ وہ سنت کے مطابق باپردہ ہو؟
جواب: عورت کے لیے اپنے خاوند کے بھائیوں، چچا زاد بھائیوں اور ان جیسے دوسرے عزیزوں کے پاس شرعی حجاب کے ساتھ بیٹھنا جائز ہے۔ شرعی حجاب یہ ہے کہ چہرہ، سر کے بال اور تمام جسم ڈھانپے ہوئے ہو، کیونکہ عورت تمام کی تمام پردہ اور باعث فتنہ ہے۔ البتہ ایسا بیٹھنا کہ جس میں تنہائی یا اس عورت کے لیے شر کی تہمت کا ڈر ہو جائز نہیں ہے۔ اسی طرح اس کا گانے سننے یا کسی طرح کے لہو و لعب پر مشتمل مجلس میں شرکت کرنا بھی ناجائز ہے۔ واللّٰه ولى التوفيق
…شیخ ابن اب باز…
شرعی پردہ کرنے والی عورت کا مذاق اڑانا
سوال 5: ایسا شخص جو شرعی پردہ کرنے والی خاتون کا مذاق اڑاتا ہے، شرعا کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: جو شخص کسی مسلمان خاتون یا مرد کا اس لیے مذاق اڑاتا ہے کہ وہ پابند شریعت ہے تو ایسا شخص کافر ہے، ایسا استہزاء مسلمان خاتون کے شرعی پردہ کرنے کی وجہ سے ہو، یا کسی اور وجہ سے اس لیے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے: ایک شخص نے غزوۂ تبوک کے موقعہ پر ایک مجلس میں کہا: میں نے ان قراء حضرات جیسا پیٹو، جھوٹا اور بزدل کوئی نہیں دیکھا، اس پر ایک شخص نے اسے کہا: تو جھوٹ بولتا ہے، تو منافق ہے، میں اس بات سے ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کروں گا۔ یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچی، آسمان سے قرآن نازل ہو گیا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا بیان ہے: میں نے اس شخص کو دیکھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی(چلتی)اونٹنی کے کجاوے والی پٹی(یعنی اونٹنی کے
|