نفسیاتی حالت انکار کا جواز فراہم کرتی ہے
سوال 8: شدید قسم کی نفسیاتی حالت یا کسی تکلیف دہ بیماری کے وقت اگر بیوی اپنے خاوند کے مطالبے پر اسے قریب آنے سے منع کر دے، تو کیا اس صورت میں بیوی گناہ گار ہو گی؟
جواب: اگر خاوند بیوی کو اپنے بستر پر بلائے تو بیوی پر اس کی تعمیل ضروری ہے۔ لیکن اگر وہ کسی نفسیاتی یا جسمانی بیماری کی وجہ سے اس مطالبے کی تعمیل کرنے سے قاصر ہے تو اس حالت میں خاوند کے لیے ایسا مطالبہ کرنا جائز نہیں ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
(لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ)(رواہ ابن ماجۃ فی کتاب الاحکام 17 و احمد بن حنبل 5؍327)
’’ تکلیف اٹھانا اور کسی کو تکلیف پہنچانا جائز نہیں ہے۔‘‘
لہذا اسے توقف کرنا چاہیے، یا کسی غیر مضر طریقے سے اپنی خواہش پوری کرنی چاہیے۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
|