’’ اللہ تعالیٰ نے ہر حقدار کو اس کا حق دے دیا ہے، وارث کے لیے وصیت نہیں۔‘‘
اس بناء پر ایک بیٹے کے نام باپ کی وصیت باطل ہے۔ لہذا اس کا نفاذ ناجائز ہے، ہاں اگر تمام شرعی ورثاء اس پر اپنی رضامندی اور موافقت کا اظہار کر دیں تو پھر کوئی حرج نہیں۔ لیکن اگر شرعی ورثاء ایسا نہ کریں تو اس سے زرعی زمین کو واپس لینا اور تمام ورثاء میں اللہ تعالیٰ کے مقرر کردہ اصول کے مطابق تقسیم کرنا ضروری ہے۔ یہ ترکہ تمام وارثوں پر تقسیم ہو گا اگر ایک بیٹے اور تین بیٹیوں کے علاوہ اور کوئی وارث نہ ہو تو ﴿لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ﴾(النساء 4؍11)کے اصول کے تحت ترکہ تقسیم ہو گا۔ اس کھیت کی قیمت تقسیم کی جائے گی اور میت نے جو حصے ترکے میں چھوڑے ہیں تو ہر لڑکی کو ایک حصہ اور لڑکے کو دو حصے ملیں گے۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
علمی مجالس میں عورت کی شرکت کا حکم
سوال 52: کیا مسلمان خاتون مساجد میں منعقدہ علمی اور فقہی مجالس میں شرکت کر سکتی ہے؟
جواب: ہاں! عورت کے لیے علمی مجالس میں شرکت کرنا جائز ہے۔ یہ مجالس فقہ الاحکام سے متعلق ہوں یا فقہ العقیدہ والتوحید سے، شرط یہ ہے کہ عورت باپردہ ہو خوشبو کا استعمال نہ کرے، مردوں سے دور رہے اور ان سے اختلاط نہ کرے۔ اس لیے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(خَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا)(رواہ مسلم 132 و ابوداؤد 97 فی کتاب الصلاۃ)
’’ عورتوں کی بہترین صف آخری ہے اور بدترین پہلی صف ہے۔‘‘
اور یہ اس لیے ہے کہ پہلی صف آخری صف کے مقابلے میں مردوں سے قریب تر ہے، لہذا آخری صف پہلی صف سے بہتر ہو گی۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
مطالعہ کے بعد اخبارات
سوال 53: اخبارات کے مطالعہ کے بعد ان کا کیا کریں؟
جواب: اخبارات قرآنی آیات، اسماء باری تعالیٰ اور احادیث نبوی پر مشتمل ہوتے ہیں، لہذا ان کی
|