واجب ہے۔ وہ عورت اس کے سامنے چہرہ ننگا نہیں کر سکتی۔ اگر بالفرض محال وہ اس آدمی کے رضاعی بیٹے سے الگ ہو جائے تو وہ احتیاطا رضاعی سسر سے شادی کے لیے حلال نہیں ہو گی۔ جمہور علماء کی یہی رائے ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
ناک میں نتھ پہننا
سوال 45: حصول زینت کے لیے ناک میں نتھ پہننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عورت ہر وہ زیور پہن سکتی ہے جو عادتا پہنا جاتا ہو۔ اس کے لیے اگر بدن میں سوراخ بھی کرنا پڑے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ مثلا کانوں میں بالیاں وغیرہ پہننا۔
ممکن ہے ناک میں نتھ پہننا ایسے ہی جائز ہو جیسا کہ اونٹ کی ناک میں سوراخ کر کے نکیل ڈالنا۔ ویسے دونوں مثالیں ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
…شیخ ابن جبرین…
چہرہ ننگا کرنے کا حکم
سوال 46: کیا عورت اجنبی لوگوں کے سامنے اپنا چہرہ ننگا کر سکتی ہے؟
جواب: عورت اجنبی لوگوں کے سامنے اپنا چہرہ ننگا نہیں کر سکتی، بلکہ ایسا کرنا حرام ہے۔ چہرہ ڈھانپے بغیر پردہ مکمل نہیں ہو سکتا، اس لیے کہ چہرہ اصلی زینت ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:
(وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ)(النور 24؍31)
’’ عورتیں اپنی چادریں اپنے گریبانوں تک لٹکائیں۔‘‘
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے عورت کو حکم دیا ہے کہ وہ سر کی چادر گریبان تک لٹکائے۔ جب چادر گریبان تک لٹکے گی تو چہرے اور گریبان کو چھپائے گی۔
مزید ارشاد ہوتا ہے:(وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ)(النور 24؍31)
’’ اور نہ ظاہر کریں وہ اپنی زیبائش کو بجز اپنے خاوندوں کے۔۔۔‘‘
|