اگر وہ صرف اپنی فیملی کے قریب رہنے کی غرض سے خاوند کا گھر چھوڑتی ہے تو اس مقصد کے لیے اسے ایسا کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، اسے اپنے مکان میں رہ کر ہی عدت گزارنا ہو گی اس کے بعد وہ جہاں چاہے جا سکتی ہے۔
۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
کیا زیر تعلیم لڑکی دوران عدت تعلیم جاری رکھ سکتی ہے؟
سوال 7: زیر تعلیم لڑکی کا خاوند فوت ہو گیا، اس بنا پر اسے عدت گزارنا ہے۔ کیا اس کے لیے تعلیم جاری رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: جس عورت کا خاوند فوت ہو گیا اس پر اسی گھر میں عدت گزارنا واجب ہے جو کہ چار ماہ دس دن ہے۔ اسی گھر میں سوئے، اس دوران اسے خوبصورتی کا باعث بننے والی جملہ اشیاء سے اجتناب کرنا چاہیے جیسا کہ خوشبو لگانا، سرمہ لگانا، خوبصورت کپڑے زیب تن کرنا اور بدن کو خوبصورت بنانا وغیرہ، یعنی اس کے لیے ایسی تمام اشیاء سے پرہیز کرنا ضروری ہے جو اسے حسن و جمال عطا کریں۔
دوران عدت عورت کسی ضرورت کے پیش نظر گھر سے باہر جا سکتی ہے، اس بنا پر مذکورہ طالبہ کا حصول تعلیم اور فہم مسائل کی غرض سے سکول جانا جائز ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسے ان تمام اشیاء سے پرہیز کرنا چاہیے کہ جن سے سوگ منانے والی عورت پرہیز کرتی ہے۔ یعنی ایسی تمام اشیاء جو مردوں کو ورغلانے والی اور پرکشش ہوں اور انہیں منگنی کا پیغام دینے پر آمادہ کرنے والی ہوں، سے اجتناب ضروری ہے۔
۔۔۔دارالافتاء کمیٹی۔۔۔
نکاح کے بعد اور دخول سے قبل خاوند فوت ہو جائے تو عورت کے لیے عدت کا حکم
سوال 8: ایک شخص نے ایک خاتون سے شادی کی مگر وہ دخول سے قبل ہی فوت ہو گیا۔ کیا اس
|