نماز میں شک ہونا
سوال 23: میں کبھی کبھی نماز میں بھول جاتی ہوں کہ میں نے سورۂ فاتحہ پڑھی ہے یا نہیں۔ اس پر میں سورۂ فاتحہ دوبارہ پڑھ لیتی ہوں۔ کیا میرا یہ عمل درست ہے یا مجھے سجدہ سہو کرنا ہو گا؟
جواب: بعض لوگوں کو دوران نماز کثرت سے وسوسے لاحق ہوتے رہتے ہیں اور انہیں قراءت یا تشہد میں شک پیدا ہو جاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ انسان پوری یکسوئی اور حضور قلب سے نماز ادا کرے تاکہ وسوسے اور اوھام کم سے کم ہوں، پھر بھی اگر شک غالب رہے اور عام عادت قراءت کرنے کی ہو، تو ایسی صورت میں قراءت کا اعادہ و تکرار مکروہ ہے اور اگر احتیاطا اعادہ ہو جائے تو سجدہ سہو لازم نہیں ہو گا۔
…شیخ ابن جبرین…
نماز عشاء دیر کر کے پڑھنا
سوال 24: نماز عشاء کو آخری وقت تک مؤخر کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: عشاء کی نماز کو آخری وقت تک مؤخر کرنا افضل ہے، لیکن یہ حکم مردوں کے لیے نہیں ہے، کیونکہ اگر وہ اسے لیٹ کریں گے تو جماعت سے محروم رہیں گے اور تاخیر کے لیے جماعت چھوڑنا ناجائز ہے۔ گھروں میں موجود عورتیں جس قدر بھی اسے مؤخر کر کے ادا کریں یہ ان کے لیے افضل ہے۔ ہاں اسے نصف شب کے بعد تک مؤخر کرنا درست نہیں۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
توبہ سابقہ گناہوں کو مٹا دیتی ہے
سوال 25: میں پچیس سالہ نوجوان عورت ہوں۔ بچپن سے لے کر اکیس سال کی عمر تک سستی اور کاہلی کی بناء پر نماز پڑھی نہ روزے رکھے۔ میرے والدین مجھے نصیحت کرتے رہے، مگر میں نے بھی پروا نہ کی۔ اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت عطا فرمائی ہے اور میں نماز و روزہ کی پابندی کرنے لگی ہوں اور گذشتہ بے عملی پر نادم ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب: توبہ گذشتہ گناہوں کو مٹا دیتی ہے، لہذا گذشتہ کوتاہی پر نادم ہوں۔ عبادات الٰہیہ کو مکمل
|