حرج والی کوئی بات نہیں، جو شخص اس سے روکتا ہے یا اسے مکروہ سمجھتا ہے اس کے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں۔ جب عورت حیض سے پاک ہو جائے تو نہائے اور جن اشیاء کا جسم سے ازالہ ممکن ہو انہیں زائل کرے۔ اگر کسی چیز کا جسم سے ازالہ ممکن نہ ہو تو اس کے باقی رہنے میں کوئی حرج نہیں۔
…شیخ ابن جبرین…
حائضہ عورت اور کتابت قرآن مجید
سوال 23: کیا حائضہ عورت کے لیے قرآنی آیات کا پڑھنا جائز ہے، مثلا وہ انہیں بطور مثال یا استدلال پیش کرتی ہے؟ نیز کیا حائضہ عورت کے لیے قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی کتابت جائز ہے؟
جواب: حائضہ عورت کے لیے قرآنی آیات یا تفسیری آیات پر مشتمل کتابوں کا پڑھنا جائز ہے۔ اسی طرح کوئی مضمون وغیرہ لکھتے وقت قرآنی آیات کے لکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ قرآنی آیات کو بطور دلیل پیش کرنا یا انہیں دعاء اور وظیفے کی طرح پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، اس لیے کہ یہ سب کچھ تلاوت نہیں کہلاتا۔ اسی طرح ضرورت کے پیش نظر کتب تفسیر وغیرہ کا اٹھانا بھی جائز ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
جلدی نہ کریں
سوال 24: میری عادت ماہواری سات سے آٹھ دن تک ہے بعض اوقات ساتویں روز نہ تو خون دیکھتی ہوں اور نہ طہر، اس صورت میں نماز، روزہ اور جماع کا کیا حکم ہے؟
جواب: خالص سفیدی دیکھنے تک جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ خالص سفیدی طہر کی علامت ہے اور خواتین اسے پہچانتی ہیں۔ صرف خون کا رک جانا طہر نہیں ہے۔ بلکہ پاکیزگی کی علامت(سفیدی)دیکھ لینے اور معمول کی مدت پوری ہونے پر طہر ثابت ہوتا ہے۔
…شیخ ابن جبرین…
|