فوت ہو جانے کا ڈر ہو تو پہلے اسے ادا کرے، بعد ازاں فوت شدہ نماز ادا کرے۔ واللہ اعلم
…شیخ ابن جبرین…
عورتوں کی پہلی صف کی افضیلت کی صورت
سوال 31: اگر مسجد میں عورتوں اور مردوں کے درمیان پردہ حائل ہو تو اس صورت میں کیا مندرجہ ذیل ارشاد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا اطلاق ہو گا؟
(خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا)(رواہ البخاری)
’’ مردوں کی بہترین صف پہلی اور بدترین آخری صف ہے اور عورتوں کی بہترین صف آخری اور بدترین پہلی صف ہے۔‘‘
یا یہ حکم زائل ہو جائے گا، اور عورتوں کی بہترین صف پہلی قرار پائے گی؟
جواب: عورتوں کی آخری صف بہترین ہونے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ وہ مردوں سے دور رہے، کیونکہ عورت جس قدر مردوں سے دور ہو گی اسی قدر عزت و آبرو کے اعتبار سے محفوظ ہو گی اور بے حیائی سے دور ہو گی۔ لیکن جب عورتوں کی صفیں مردوں سے دور ہوں یا کسی دیوار اور پردے کی وجہ سے مردوں سے الگ ہوں اور امام کی متابعت کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر انحصار کر رہی ہوں تو راجح امر یہ ہے کہ اس طرح عورتوں کی پہلی صف آگے ہونے اور قبلہ سے زیادہ قریب ہونے کی بناء پر افضل ہو گی۔
…شیخ ابن جبرین…
عورتوں کا امام بننا
سوال 32: اگر عورتیں نماز کے لیے اکٹھی ہوں تو کیا جماعت کرا سکتی ہیں؟
جواب: اگر عورتیں جماعت کرا لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اسی طرح اگر وہ جماعت نہ بھی کرائیں تو بھی کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ اذان اور جماعت صرف مردوں پر ہی فرض ہے۔
…شیخ محمد بن صالح عثیمین…
|